نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی کے رہنمائوں محمد علی درانی ،عمران اسماعیل، فواد چوہدری ، بیرسٹر سیف ،سینٹر وسیم شہزاد اور محمود مولوی کی پیر پگارا سے ملاقات

پیر 18 مئی 2026 23:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2026ء) نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی کے رہنمائوں محمد علی درانی ،عمران اسماعیل، فواد چوہدری ، بیرسٹر سیف ،سینٹر وسیم شہزاد اور محمود مولوی نے پیر کوحروں کے روحانی پیشوا اور جی ڈی اے کے سربراہ پیر صاحب پگارا سے ان کی قیام گاہ راجہ ہاس میں ملاقات کی ۔ اس موقع پر جی ڈی اے کے رہنما اور پیر صاحب پگارا کے صاحبزادے سید راشد شاہ ، سردار معظم خان عباسی ،محمد خان جونیجو اور دیگر بھی موجود تھے ۔

بات چیت کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور اقتصادی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی کے رہنمائوں نے پیر صاحب پگارا سے درخواست کی کہ وہ ملک کو بحرانی کیفیت سے نکالنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں ۔

(جاری ہے)

وفد کے رہنماں نے پیر صاحب پگارا کو کراچی میں جے یوآئی کے امیر مولانا فضل الرحمن سمیت دیگر سیاسی شخصیات سے اپنی حالیہ ملاقاتوں اور اپنے سیاسی پروگرام کے بارے میں آگاہ کیا۔

ان رہنماں کا کہنا تھا کہ ملک کی موجودہ صورتحال کے لئے قومی یکجہتی اور سیاسی ڈائیلاگ کا راستہ اختیار کرنا بہت ضروری ہے ۔جی ڈی اے کے سربراہ پیر صاحب پگارا نے وفد کی تمام معروضات بہت توجہ سے سنیں اور انہیں بتایا کہ ان کے لئے پاکستان کی بقا اور فیڈریشن کے استحکام سب سے اہم چیز ہے۔ نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی کے رہنماں اور جی ڈی اے کی قیادت نے کسی مشترکہ سیاسی لائحہ عمل کے لئے مستقبل میں بھی باہمی رابطوں کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔