گورنرسندھ سے منیٰ روانگی سے قبل خالد مقبول صدیقی سمیت دیگر کی ملاقاتیں

پاکستان کی سلامتی، خوشحالی، استحکام اور امتِ مسلمہ کے اتحاد کے لیے خصوصی دعائیں کیں

منگل 26 مئی 2026 21:35

گورنرسندھ سے منیٰ روانگی سے قبل خالد مقبول صدیقی سمیت دیگر کی ملاقاتیں
کراچی / منیٰ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2026ء) گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے منیٰ روانگی سے قبل وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، وزیراعظم کے معاونِ خصوصی فہد ہارون اور دیگر معزز شخصیات نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

گورنر سندھ نے فریضہ حج کی ادائیگی کے موقع پر پاکستان کی سلامتی، خوشحالی، استحکام اور امتِ مسلمہ کے اتحاد کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔ گورنرسندھ نے کہا کہ حج مسلمانوں کے درمیان اخوت، اتحاد اور ایثار کا عظیم درس دیتا ہے۔