پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کا اضافی چینی برآمد بارے کابینہ کمیٹی کی تشکیل کا خیرمقدم

کمیٹی کا فوری اجلاس بلانے، شوگرملزم ایسوسی ایشن کو بھی شرکت کی اجازت دینے اوراضافی چینی فوری برآمد کرنے کا مطالبہ

اتوار 31 مئی 2026 17:30

) اسلام آباد(آن لائن)پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے اضافی چینی برآمد بارے کابینہ کمیٹی کی تشکیل کا خیرمقدم کرتے ہوئے کمیٹی کا فوری اجلاس بلانے، شوگرملزم ایسوسی ایشن کو بھی شرکت کی اجازت دینے اوراضافی چینی فوری برآمد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ چیئرمین پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے ڈپٹی وزیراعظم کو مراسلہ میں کہا کہ اضافی چینی برآمد بارے کابینہ کمیٹی کی تشکیل کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

ملکی ضروریات سے زائدچینی کو برآمد کیا جائے۔

(جاری ہے)

شوگر انڈسٹری نے کرشنگ سیزن 26-2025 میں مقامی ضرورت سے زیادہ چینی بنائی۔ ایک ماہ کے اسٹریٹجک ذخائر رکھنے کے بعد بھی ساڑھے 7 لاکھ ٹن چینی سرپلس موجود ہو گی۔اضافی چینی کی برآمد سے پاکستان تقریباً 500 ملین امریکی ڈالر کا زرمبادلہ کما سکتا ہے۔ذکاء اشرف نے کہا کہ چینی کی حالیہ قیمتیں اس کی پیداواری لاگت سے بہت کم ہیں۔چینی کا بڑا ذخیرہ رکھنے پر شوگر انڈسٹری کو فنڈز کی کمی کا سامنا ہے۔ آنے والے کرشنگ سیزن میں بھی گنے کی ایک اور ریکارڈ فصل کا تخمینہ لگایا گیا۔حکومت سے درخواست ہے کہ کابینہ کمیٹی کا اجلاس جلد بلایا جائے۔شوگر ملز ایسوسی ایشن کے وفد کو اجلاس میں شرکت کی اجازت دی جائے۔