کشمیری بچے بھارتی ریاستی دہشت گردی کا سب سے زیادہ شکار ، ضلع بارہمولہ میں خاتون گرفتار
جمعرات 4 جون 2026 15:57
(جاری ہے)
مہلک پیلٹ چھرے لگنے سے سینکڑوں کشمیری بچے ایک یا دونوں آنکھوں کی بصارت سے محروم ہو چکے ہیں۔ مختلف جیلوں میں قید کشمیریوں میں کئی کم عمر کشمیری بچے میں شامل ہیں۔ بھارتی فورسز کی طرف سے ضلع راجوری کے علاقوں گمبھیر مغلاں اور ڈوریمل منجاکوٹ محاصر ے اور تلاشی کی پرتشدد کارروائی جمعرات کو 13ویں روز بھی جاری رہی ۔
فورسز کی شدید فائرنگ اور گولہ باری کے باعث علاقے میں شدید خوف و دہشت کا ماحول ہے۔بھارتی فورسز کا دعویٰ ہے کہ علاقے میں عسکریت پسند موجود ہیں تاہم قابض فورسزانہیں ڈھونڈ نکالنے میں تاحال ناکام ہیں۔ آپریشن کی وجہ سے علاقے کے رہائشی شدید مشکلات سے دوچارہیں۔ نئی دہلی کے مسلط کردہ لیفٹیننٹ گورنر کے ماتحت انتظامیہ نے انسداد منشیات مہم کی آڑمیں سرینگر میں ایک اور کشمیری شیخ تصدق کا تقریبا 2 کروڑ روپے مالیت کا تین منزلہ رہائشی گھر مسمار کر دیاہے۔ بی جے پی کی بھارتی حکومت نے انسداد منشیات کی نام نہاد مہم کی آڑ میں بھی کشمیریوں کو ان کے گھروں ، زمینوں اور دیگر املاک سے محروم کرنے کا ایک نیا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ۔ بھارتی پولیس نے ضلع بارہمولہ کے علاقے ناروا میں ایک خاتون کو گھر پر چھاپے کے دوران کالے قانون’’ پبلک سیفٹی ایکٹ‘‘ کے تحت گرفتار کر لیا۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری بیان میں کشمیری بچوں کے ساتھ منظم بھارتی جبر کی شدید مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ، او آئی سی، یورپی یونین اور بچوں کے حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ بچوں کو بھارتی ظلم و ستم سے بچانے کے لیے کردار ادا کریں۔جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے ترجمان نے بیان میں مقبوضہ علاقے میں املاک کی ضبطی اور مسماری کی جاری لہر پر شدید تشویش کا اظہار کرتے کہا کہ اس کا مقصد کشمیریوں کو معاشی طورپر مفلوک الحال بنانا ہے۔مزید قومی خبریں
-
ملک میں 3 لاکھ 66 ہزار ایچ آئی وی کیسز کا انکشاف
-
این ڈی ایم اے کا 10 تا 15 جون بالائی علاقوں میں شدید بارشوں، سیلابی طغیانی اور لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ؛ قراقرم ہائی وے بند ہونے کا خدشہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا آرمی کاہیلی کاپٹر حادثے پر اظہارافسوس ، جام شہادت نوش کرنے والوں کیلئے خراج عقیدت
-
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے مطابق شہری علاقوں میں صفائی ستھرائی، نکاسی آب اور تجاوزات کے خاتمے کے لیے اقدامات تیز کر دیے گئے ہیں
-
وفاقی وزیر توانائی کا پاک فوج کے ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر کے المناک حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار
-
حکومت نے موجودہ بحرانی صورتحال کے عوام پر کم سے کم اثرات کے لئے موثر اقدامات کئے، وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب
-
نئے این ایف سی ایوارڈ میں ضم شدہ اضلاع کا مالی حصہ شامل کیا جائے گا ،وزیراعلی خیبرپختونخوا
-
علم سے دانش کو کشید کرکے باصلاحیت لیڈرشپ فراہم کرنا اے پی ایم ایس او کی اہم ذمہ داری ہے، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کامادہ اونٹنی پر وحشیانہ تشدد کا سخت نوٹس،جانور کو دستیاب بہترین ویٹرنری علاج فراہم کرنے کی ہدایت
-
گلگت بلتستان میں کامیابیِ ، اسحاق ڈار کا بلاول بھٹو سے رابطہ، حکومت سازی پر اتفاق
-
ًوزیراعظم شہباز شریف سے پنجاب کی سینیئر وزیر مریم اورنگزیب کی ملاقات ‘ صوبے کے مختلف امور پر بریفنگ
-
وزیر تجارت سے سپیک ریفائنری پرائیویٹ لمیٹڈ کے وفدکی ملاقات، بلوچستان میں ڈیپ کنورژن گرین فیلڈ ریفائنری پروجیکٹ پر تبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.