وزیراعظم کی ڈسکوز کی نجکاری کا عمل تیز کرنے کی ہدایت، پہلے مرحلے میں آئیسکو، گیپکو اور فیسکو شامل
منگل 9 جون 2026 23:18
(جاری ہے)
وزیراعظم نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ڈسکوز کی نجکاری کے بعد صارفین کے مفادات کے تحفظ اور بجلی کی فراہمی کے مؤثر نظام کو یقینی بنانے کے لیے ایک مضبوط ریگولیٹری فریم ورک تشکیل دیا جائے۔
اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ نجکاری کے پہلے مرحلے میں اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو)، گوجرانوالا الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو) اور فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) کی نجکاری کی جائے گی۔ ان تینوں کمپنیوں کی نجکاری کے لیے ایکسپریشن آف انٹرسٹ ملکی اور بین الاقوامی اخبارات میں شائع کیا جا چکا ہے۔بریفنگ کے مطابق کابینہ کی نجکاری کمیٹی ان تینوں ڈسکوز کی نجکاری کے لیے ٹرانزیکشن اسٹرکچر کی منظوری دے چکی ہے، جبکہ سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لیے روڈ شوز کا انعقاد رواں ماہ سے شروع کیا جا رہا ہے۔ مزید بتایا گیا کہ سعودی عرب، ترکیہ اور چین کے سرمایہ کاروں کے لیے بین الاقوامی سطح پر بھی خصوصی روڈ شوز منعقد کیے جا رہے ہیں۔اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر احمد، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب، وفاقی وزیر پاور ڈویڑن سردار اویس لغاری، مشیر وزیراعظم برائے نجکاری محمد علی، وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی اور دیگر اعلیٰ سرکاری حکام نے شرکت کی۔مزید قومی خبریں
-
پاکستان معاشی استحکام کے بعد ترقی کے نئے مرحلے میں داخل ہو رہا ہے، شرح نمو چار سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
-
حیدرآباد میں شادی کی تقریب کا بچا ہوا کھانا درجنوں افراد کیلئے بیماری کا سبب بنا
-
وزیراعظم سے غلام احمد بلور کی ملاقات، ملکی مجموعی سیاسی صورتحال اور دلچسپی کے دیگر امور بارے گفتگو
-
گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے کراچی جیمخانہ کے صدرکی قیادت میں وفد کی ملاقات
-
گورنرخیبرپختونخوا سے شہید بینظیر بھٹو و یمن یونیورسٹی پشاور کی وائس چانسلر کی قیادت میں حکام کی ملاقات، ڈی آئی خان میں کیمپس کے قیام پر تبادلہ خیال
-
وزیراعلیٰ پنجاب کے احکامات،اٹک انتظامیہ شدید گرمی کے پیش نظر عوام کو ریلیف دینے کے لیے متحرک ہو گئی
-
ٹینتھ ایونیو منصوبے کا 47 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے،وزیر مملکت برائے داخلہ کا قومی اسمبلی میں جواب
-
سول و عسکری قیادت کی کامیاب سفارتکاری کے باعث پاکستان عالمی منظرنامے میں نمایاں طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے،امریکی جریدے کی رپورٹ
-
رنگ محل میں 6افراد پر تیزاب پھینکنے والا ملزم 5روز بعد گرفتار
-
محرم الحرام کے دوران پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ
-
اس وقت پی پی ،(ن) کی پارٹی چل رہی ہے لیکن ملک مشکلات کاسامنا کررہا ہے ‘ فواد چوہدری
-
پیپلز پارٹی سے صرف ایک نشست کم، گلگت بلتستان میں (ن) لیگ حکومت بنائیگی‘ خرم دستگیر کا دعویٰ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.