وزیراعظم کی زرعی اصلاحات کے حکومتی ایجنڈے کو آگے بڑھانے کیلئے ماہرین اور متعلقہ سٹیک ہولڈرز پر مشتمل کمیٹی بنانے کی ہدایت، معیشت کو بحال کرنے میں زرعی شعبہ انقلابی تبدیلی لانے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، شہباز شریف
منگل 9 جون 2026 22:17
(جاری ہے)
بیان کے مطابق شرکا نے موجودہ علاقائی صورتحال میں امن کے قیام کیلئے وزیراعظم کی قیادت میں امن کوششوں کو سراہا۔
شرکا نے حالیہ متعارف کرائی گئی سیڈ پالیسی اور زرعی اصلاحات کا خیر مقدم کیا اور اسے زرعی شعبے کیلئے گیم چینجر قرار دیا۔ وزیراعظم نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی معیشت کو بحال کرنے میں زرعی شعبہ انقلابی تبدیلی لانے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین کی اکیڈمی آف ایگریکلچرل سائنسز کے تعاون سے پی اے آر سی کو زرعی تحقیق میں تیزی لانے کیلئے جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے۔ وزیراعظم نے زرعی شعبے کی پائیدار ترقی اور زرعی اصلاحات کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کیلئے ملک بھر سے ماہرین اور متعلقہ سٹیک ہولڈرز پر مشتمل کمیٹی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ وفاق اور صوبوں کے درمیان موثر روابط اور وفاقی اور صوبائی پالیسیوں و ضوابط میں ہم آہنگی یقینی بنائی جائے۔ وزیراعظم نے فی ایکڑ پیداوار بڑھانے، موسمیاتی تبدیلیوں سے ہم آہنگ ہائبرڈ بیجوں کے فروغ، باغبانی کی ترقی، زرعی میکانائزیشن اور ویلیو ایڈیشن پر خصوصی توجہ مرکوز کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ کپاس کی پیداوار میں اضافے کیلئے صوبے بالخصوص بلوچستان جامع منصوبہ پیش کریں، ازسرنو تشکیل شدہ کاٹن بورڈ کا فوری نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔ وزیراعظم نے شرکا کی جانب سے ڈیری اور لائیو سٹاک کے فروغ کیلئے پیش کی گئی تجاویز کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت زرعی شعبے کی پائیدار ترقی، غذائی تحفظ اور قومی معیشت کے استحکام کے لیے تمام متعلقہ فریقین کے ساتھ مشاورت اور تعاون کا سلسلہ جاری رکھے گی۔ وفد کو حکومت کی جانب سے زرعی شعبے کی ترقی اور کسانوں کی فلاح و بہبود کے حوالےسے اقدامات پر بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ زرخیزی سکیم کے تحت چھوٹے کسانوں کو بینکوں کی جانب سے 1 ملین روپے تک کے آسان شرائط پر قرضے فراہم کئے جا رہے ہیں ۔ کسانوں کو سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے رسک کوریج سکیم اور کراپ لاس انشورنس فراہم کی جا رہی ہے ۔ بریفنگ کے مطابق ڈیری اور لائیو سٹاک کی ترقی کیلئے نیشنل اینیمل ہیلتھ ایکٹ اور نیشنل بریڈنگ پالیسی کے مسودات تیار کر لئے گئے ہیں ۔ بیان کے مطابق وفد کے شرکا نے زرعی شعبے سے متعلق اپنے مسائل سے آگاہ کیا اور ان کے حل کے لئے تجاویز پیش کیں۔ وفد نے پاکستان کے زرعی شعبے کی ترقی کیلئے حکومتی اقدامات کو سراہا اور حکومت کی معاشی و ترقیاتی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا۔ وفد میں ارشد اقبال ، ذیشان بیگ، محمود نواز شاہ ، عماد ملک، رانا نسیم ، احسن مصطفیٰ باجوہ، جہانگیر ترین ، فہد پٹیل، شہزاد امین ، خضر عالم خان، آمنہ آصف باجوہ، ظہور حسین ، عثمان ظہیر، احمد قادر، آفاق ٹوانہ، شوکت رسول اور خالد کھوکھر شامل تھے۔ ملاقات میں وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین ، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال ، وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ ، وفاقی وزیر پاور ڈویژن سردار اویس لغاری، وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی خالد مگسی، وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک ، وفاقی وزیر آبی وسائل محمد معین وٹو ، وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی، معاون خصوصی ہارون اختر اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران بھی موجود تھے۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان میں چیک پوسٹ پر حملہ: نو پولیس اہلکار ہلاک، 28 زخمی
-
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے گوجرانوالہ سمال چیمبر آف کامرس کے وفد کی ملاقات
-
وزیراعظم شہباز شریف کا شمالی بحیرہ عرب میں پھنسے ماہی گیروں کو بچانے پر پاک بحریہ کو خراج تحسین
-
یورپ کے لیے انسانی سمگلنگ میں 47 فیصد کمی آئی ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کی ترک وزیرِ خارجہ سے ٹیلیفون پر گفتگو، اسلامی ممالک کا اجلاس بلانے کی تجویز پر تبادلۂ خیال
-
ٹریبونل درخواست سے ہٹ کر ازخود احکامات جاری نہیں کر سکتا، سپریم کورٹ
-
ہنگو میں دہشتگردوں کا بھاری ہتھیاروں سے حملہ، ڈی ایس پی سمیت 10 پولیس اہلکار شہید، 28 زخمی
-
لاہور میں مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 9 افراد جاں بحق
-
پاکستان کیلئے بڑا معاشی ریلیف، سعودی عرب نے 5 ارب ڈالر قرض دوبارہ رول اوور کردیا
-
بلاول بھٹو کا میرپور ڈویژن میں 4 کی بجائے 8 سیٹیں جیتنے کا دعویٰ
-
موجودہ حکومت نے مجھے وزیراعظم تک بننے کی آفر کی تھی
-
حکومت کا پیٹرول صرف 75 پیسے سستا کرنے کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.