پاکستان کی معیشت کو بحال کرنے میں زرعی شعبہ انقلابی تبدیلی لانے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، شہبارشریف
زرعی شعبے کی پائیدار ترقی اور زرعی اصلاحات کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کیلئے ملک بھر سے ماہرین اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز پر مشتمل کمیٹی بنانے کی ہدایت
منگل 9 جون 2026 19:40
(جاری ہے)
وزیر عظم نے کہاکہ پاکستان کی معیشت کو بحال کرنے میں زرعی شعبہ انقلابی تبدیلی لانے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے ۔
وزیراعظم نے کہاکہ چینی اکیڈمی آف ایگریکلچرل سائنسز کے تعاون سے PARC کو زرعی تحقیق میں تیزی لانے کیلئے جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے ۔ وزیر اعظم نے زرعی شعبے کی پائیدار ترقی اور زرعی اصلاحات کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کیلئے وزیراعظم کی ملک بھر سے ماہرین اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز پر مشتمل کمیٹی بنانے کی ہدایت کی ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ وفاق اور صوبوں کے درمیان موثر روابط اور وفاقی اور صوبائی پالیسیوں و ضوابط میں ہم آہنگی یقینی بنائی جائے ۔ وزیراعظم نے فی ایکڑ پیداوار بڑھانے، موسمیاتی تبدیلیوں سے ہم آہنگ ہائبرڈ بیجوں کے فروغ، باغبانی کی ترقی، زرعی میکانائزیشن اور ویلیو ایڈیشن پر خصوصی توجہ مرکوز کرنے کی ہدایت کی ، وزیر اعظم نے کہاکہ کپاس کی پیداوار میں اضافے کیلئے صوبے، بالخصوص بلوچستان، جامع منصوبہ پیش کریں ۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ ازسرنو تشکیل شدہ کاٹن بورڈ کا فوری نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔وزیراعظم نے شرکا کی جانب سے ڈیری اور لائیو اسٹاک کے فروغ کیلئے پیش کی گئی تجاویز کا خیرمقدم۔، وزیر اعظم نے کہاکہ حکومت زرعی شعبے کی پائیدار ترقی، غذائی تحفظ اور قومی معیشت کے استحکام کے لیے تمام متعلقہ فریقین کے ساتھ مشاورت اور تعاون کا سلسلہ جاری رکھے گی ۔وفد کو حکومت کی جانب سے زرعی شعبے کی ترقی اور کسانوں کی فلاح و بہبود کے حوالیسے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔ بتایاگیاکہ زرخیزی اسکیم کے تحت چھوٹے کسانوں کو بینکوں کی جانب سے 1 ملین روپے تک کی آسان شرائط پر قرضے فراہم کئے جا رہے ہیں ۔ بتایاگیاکہ کسانوں کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب رسک کوریج اسکیم اور کراپ لاس انشورنس فراہم کی جارہی ہے ۔ بتایاگیاکہ ڈیری اور لائیو اسٹاک کی ترقی کیلئے نیشنل اینیمل ہیلتھ ایکٹ اور نیشنل بریڈنگ پالیسی کے مسودات تیار کر لئے گئے ہیں ۔وفد کے شرکا نے زرعی شعبے سے متعلق اپنے مسائل سے آگاہ کیا اور انکے حل کے لئے تجاویز پیش کیں۔وفد نے پاکستان کے زرعی شعبے کی ترقی کیلئے حکومتی اقدامات کو سراہا اور حکومت کی معاشی و ترقیاتی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا۔وفد میں ارشد اقبال ، ذیشان بیگ، محمود نواز شاہ ، عماد ملک، رانا نسیم ، احسن مصطفی باجوہ، جہانگیر ترین ، فہد پٹیل، شہزاد امین ، خضر عالم خان، آمنہ آصف باجوہ، ظہور حسین ، عثمان ظہیر، احمد قادر، آفاق ٹوانہ، شوکت رسول، خالد کھوکھر شامل تھے۔ملاقات میں وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین ، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال ، وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ ، وفاقی وزیر پاور ڈویژن سردار اویس لغاری، وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی خالد مگسی، وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک , وفاقی وزیر آبی وسائل محمد معین وٹو ، وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی، معاون خصوصی ہارون اختر اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران بھی موجود تھے۔مزید قومی خبریں
-
کرپٹو کرنسی سے متعلق درج مقدمے میں ملزم حماد علی سمیت دیگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
گورنر خیبر پختونخوا سے مفتی عبدالرحیم کی ملاقات، صوبے میں قیام امن کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
احسن اقبال کا ایک ملین یوتھ ڈیولپمنٹ ایڈووکیٹس تیار کرنے کا اعلان، پالیسیوں کے تسلسل کو قومی ترقی کی کنجی قرار دے دیا
-
ہربنس پورہ میں مکان کی چھت گرگئی، 8 سے 10افراد ملبے تلے دب گئے
-
پیٹرول ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں سے پریشان خواجہ سرا بھی سڑکوں پر نکل آئے
-
پی ٹی آئی ،جے یو آئی کا پارلیمان میں مشترکہ حکمت عملی سے چلنے پر اتفاق
-
گورنر سندھ نے حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی کے عرس مبارک کی تقریبات کاافتتاح کر دیا
-
وزیراعظم سے رانا مشہود خان کی ملاقات، یوتھ پروگرام کے تحت جاری منصوبوں پر پیشرفت سے آگاہ کیا
-
گورنر پنجاب کی شاہ عبداللطیف بھٹائی کے 283ویں عرس میں شرکت، مزار پر حاضری اور دعا
-
بجلی کے بل عوام پر بم کی صورت گرائے جا رہے ہیں ، حافظ نعیم الرحمان
-
گورنر سندھ سید کا ضلع مٹیاری کا دورہ، عوامی ملاقاتیں، تعزیت، صوفی تعلیمات اور ترقیاتی وژن پر زور
-
دہشت گردی کے خلاف ہر کامیاب کارروائی قوم کے اعتماد کی عکاس ہے، محمد حنیف عباسی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.