Live Updates

امریکا سے مذاکرات کے بعد قطری وفد ایران کیلیے روانہ

مذاکرات میں سب سے بڑی رکاوٹ ایران کے منجمد اثاثے ہیں،ایرانی عہدیدار

جمعرات 11 جون 2026 11:22

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2026ء) امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی اور حالیہ فوجی حملوں کے باوجود جنگ بندی معاہدے کے لیے سفارتی کوششیں جاری ہیں۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق قطری وفد کا دورہ اس بات کا اشارہ ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان رابطے مکمل طور پر منقطع نہیں ہوئے اور ثالثی کی کوششیں بدستور جاری ہیں۔

(جاری ہے)

ایک امریکی عہدیدار نے بتایا کہ امریکا سے مشاورت کے بعد قطری مذاکرات کار تہران کے لیے روانہ ہوگئے ہیں تاکہ ممکنہ امریکا ایران معاہدے کو حتمی شکل دینے کی کوشش کی جا سکے۔ایک سینئر ایرانی عہدیدار نے بتایا کہ مذاکرات میں سب سے بڑی رکاوٹ ایران کے منجمد اثاثے ہیں۔ کسی بھی حتمی معاہدے کے لیے امریکا کو ایران کے تقریبا 24 ارب ڈالر کے منجمد اثاثے جاری کرنے پر آمادہ ہونا ہوگا۔انھوں نے مزید بتایا کہ ایران کی تجویز ہے، ابتدائی مرحلے میں 12 ارب ڈالر جاری کیے جائیں جبکہ باقی رقم بعد میں فراہم کی جائے۔یاد رہے کہ ایران کا ہمیشہ سے مقف رہا ہے کہ جب تک ان منجمد اثاثوں کے بارے میں واضح پیش رفت نہیں ہوتی کسی جامع معاہدے تک پہنچنا ناممکن ہوگا۔
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات