Live Updates

ایران پر آج شدید حملے کرکے تیل و گیس کے ذخائر اور خارگ جزیرے پر قبضہ کرلیں گے

امریکی فوج ایران پر آج رات سے بڑے پیمانے پر تابڑ توڑ حملے شروع کرے گی، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

muhammad ali محمد علی جمعرات 11 جون 2026 20:45

ایران پر آج شدید حملے کرکے تیل و گیس کے ذخائر اور خارگ جزیرے پر قبضہ ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جون2026ء) امریکی صدر کا کہنا ہے کہ ایران پر آج شدید حملے کرکے تیل و گیس کے ذخائر اور خارگ جزیرے پر قبضہ کرلیں گے، امریکی فوج ایران پر آج رات سے بڑے پیمانے پر تابڑ توڑ حملے شروع کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کو سنگین دھمکی دی گئی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں کہا کہ امریکی فوج ایران پر آج رات سے بڑے پیمانے پر تابڑ توڑ حملے شروع کرے گی۔

امریکا مستقبل میں خارگ جزیرے سمیت ایران کے اہم تیل اور گیس کے انفراسٹرکچر پر قبضہ کرکے ان کی توانائی منڈیوں کا مکمل کنٹرول سنبھال لے گا۔ یہ حکمت عملی اسی طرز پر ہوگی جس طرح امریکا نے وینزویلا میں توانائی کے شعبے سے متعلق اقدامات کیے تھے۔

(جاری ہے)

ایرانی بحریہ، فضائیہ، ریڈار نظام، فضائی دفاع اور اس کی زیادہ تر جارحانہ عسکری صلاحیت پہلے ہی تباہ ہو چکی ہیں۔

 امریکی صدر کی دھمکی پر ایران کی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی کے ترجمان ابراہیم رضائی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ اس جنگ میں بلا شبہ صرف اور صرف امریکا کو ہی ہتھیار ڈالنے پڑیں گے۔  اس جنگ میں اب امریکی صدر ٹرمپ کے پاس صرف دو راستے بچے ہیں کہ یا تو وہ سرینڈر کریں یا پھر سرینڈر کریں۔ اس جنگ میں سرینڈر ایران نہیں بلکہ امریکا کو کرنا ہوگا۔
                                                                                                                         
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات