اے این ایف کی کارروائیاں،22.88کلوگرام منشیات برآمد، 7 ملزمان گرفتار

جمعہ 12 جون 2026 23:16

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2026ء) اے این ایف نے 6 کارروائیوں میں 22.88 کلوگرام منشیات برآمد کرتے ہوئے خاتون سمیت 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق کارروائیاں اٹک،سیالکوٹ،راولپنڈی،جامشورو اور کراچی میں کی گئیں،کارروائی کے دوران 22کلو 870گرام چرس اور 2گرام کوکین برآمد کی گئیں علاوہ ازیں کارروائی میں 8 گرام وزنی10 ایکسٹیسی گولیاں بھی برآمد کی گئی ہیں۔ترجمان پولیس کے مطابق گرفتار ملزم نے تعلیمی اداروں کے طلبا کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف بھی کی ہے۔انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت کارروائیوں کیدوراز گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :