ڑ*حالیہ بجٹ کو عوام دشمن بجٹ قرارعوام کو فوری ریلیف کا مطالبہ: مجلس احرار

ٴاسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات کی روشنی میں مکمل نظام اسلام نافذ کیا جائی: مرکزی قائدین احرار

اتوار 14 جون 2026 20:05

Wلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جون2026ء) مجلس احرار اسلام پاکستان کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس ایوان احرار لاہور میں منعقد ہوا، اجلاس کی صدارت مجلس احرار اسلام پاکستان کے مرکزی امیر سید محمد کفیل بخاری نے کی، اجلاس کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق مجلس عاملہ کے اراکین نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ ملک کی نظریاتی شناخت اور تشخص کو منہدم کرنے کی بیرونی سازشوں کا سد باب کیا جائے کیوں کہ قادیانی لابی کی سرپرستی میں لادین اور سیکولر طبقہ پاکستان کی اسلامی شناخت کو مٹانے کے در پے ہے، ملک میں توہین رسالت کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پس منظر میں منکرین ختم نبوت کا یہی عنصر کار فرما ہے، مجلس عاملہ نے پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کی اپیل کی، اجلاس میں حالیہ بجٹ کو عوام دشمن بجٹ قرار دیتے ہوئے عوام کو روز مرہ کی اشیاء خورد ونوش میں فوری ریلیف مہیا کرنے کا مطالبہ کیا گیا، اجلاس نے اسلامی نظام کے نفاذ کو تمام مصائب و مشکلات کے خاتمے کا مستقل حل قرار دیتے ہوئے اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات کی روشنی میں مکمل نظام اسلام کو نافذ کرنے کا مطالبہ کیا، اعلامیہ کے مطابق بین الاقوامی سطح پر منظور کردہ ایک قرار داد کے ذریعے سوشل میڈیا پر توہین رسالت ، عریانی اور بداخلاقی پر مبنی مواد کو روکنے کا مطالبہ کیا گیا، نیز سوشل میڈیا پر قادیانی سرگرمیوں کی روک تھام اور شعائر اسلام کے استعمال پر فوری پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا گیا، اجلاس میں 11،12 ربیع الاول کو چناب نگر میں جب کہ مختلف وقفوں سے اسلام آباد، راولپنڈی سمیت بڑے شہروں میں احرار ختم نبوت کانفرنسز منعقد کی جائیں گی، جب کہ مجلس احرار اسلام کے مرکزی نائب امیر عبداللطیف خالد چیمہ کی ضلع ساہیوال میں زبان بندی کی مذمت کی گئی اور مولانا خدا بخش (خطیب مسجد پنجاب یونیورسٹی ) کے لیے مغفرت کی دعا کی گئی، مجلس عاملہ کے اجلاس میں مجلس احرار پاکستان کے مرکزی نائب امیر میاں محمد اویس، ناظم اعلیٰ مولانا محمد مغیرہ، نائب ناظم عبدالکریم قمر، عابد مسعود ڈوگر، ناظم اطلاعات ڈاکٹر عمر فاروق احرار، نائب ناظم اطلاعات مولانا تنویرالحسن احرار، ناظم تبلیغ مولانا سید عطاء المنان بخاری، نائب ناظم تبلیغ ڈاکٹر محمد آصف، ڈاکٹر شاہد کاشمیری، حافظ ضیاء اللہ ہاشمی، مولانا محمد اکمل، محمد قاسم چیمہ، محمد کاظم اشرف اور دیگر نے شرکت کی