پنجاب پبلک سروس کمیشن کا 23 تحریری اورحتمی نتائج کا اعلان

منگل 16 جون 2026 22:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جون2026ء) پنجاب پبلک سروس کمیشن نی23 تحریری اور حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ ان نتائج میں 19 تحریری جبکہ 4 حتمی نتائج شامل ہیں۔ سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن افضال احمد نے کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کر دئیے ہیں۔ ترجمان پنجاب پبلک سروس کمیشن کے مطابق پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (PERA) لاہور ضلع میں سارجنٹ ڈرائیور کی 65 اسامیوں کے لیے 11 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب ہوئے ہیں۔

راولپنڈی ضلع میں سارجنٹ کی 24 اسامیوں کے لیے 9 امیدوار، جہلم ضلع میں سارجنٹ کی 12 اسامیوں کے لیے 6 امیدوار، کوٹ ادو ضلع میں سارجنٹ کی 6 اسامیوں کے لیے 6 امیدوار، حافظ آباد ضلع میں سارجنٹ کی 6 اسامیوں کے لیے 7 امیدوار، اٹک ضلع میں سارجنٹ کی 17 اسامیوں کے لیے 4 امیدوار اور تلہ گنگ ضلع میں سارجنٹ کی 4 اسامیوں کے لیے 4 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب قرار پائے ہیں. پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (PERA) بہاولپور ضلع میں سارجنٹ ڈرائیور کی 18 اسامیوں کے لیے 8 امیدوار، قصور ضلع میں 12 اسامیوں کے لیے 4 امیدوار، اوکاڑہ ضلع میں 10 اسامیوں کے لیے 8 امیدوار، پاکپتن ضلع میں 6 اسامیوں کے لیے 10 امیدوار، ساہیوال ضلع میں 7 اسامیوں کے لیے 4 امیدوار، شیخوپورہ ضلع میں 14 اسامیوں کے لیے 5 امیدوار، بہاولنگر ضلع میں 14 اسامیوں کے لیے 14 امیدوار، خوشاب ضلع میں 12 اسامیوں کے لیے 3 امیدوار، ملتان ضلع میں 14 اسامیوں کے لیے 3 امیدوار اور رحیم یار خان ضلع میں 12اسامیوں کے لیے 2 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

جبکہ مری ضلع میں سارجنٹ ڈرائیور کی 7 اسامیوں اور منڈی بہاؤالدین ضلع میں 10 اسامیوں کے لیے کوئی امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب نہ ہو سکا۔ پنجاب پبلک سروس کمیشن نے حتمی نتائج کا بھی اعلان کر دیا ہے۔ پنجاب ریونیو اتھارٹی میں لیگل آفیسر کی 5 اسامیوں پر 5 امیدوار حتمی طور پر کامیاب قرار پائے ہیں۔ پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ، لیبر اینڈ ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ میں ای. ایس ای (سائنس) کی 65 اسامیوں پر 65 امیدوار کامیاب قرار پائے ہیں جبکہ اقلیتی کوٹہ کی 3 اسامیاں موزوں امیدواروں کی عدم دستیابی کے باعث خالی رہ گئی ہیں۔

ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ میں ڈپٹی ڈائریکٹر کی 2 اسامیوں میں سے ایک امیدوار حتمی طور پر کامیاب قرار پایا جبکہ ایک اسامی موزوں امیدوار نہ ملنے کی وجہ سے خالی رہی۔ اسی طرح ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ میں سپرنٹنڈنٹ کی ایک اسامی پر ایک امیدوار حتمی طور پر کامیاب قرار پایا ہے۔ تحریری امتحان میں کامیاب امیدواروں کو انٹرویوکیلئے کال لیٹرز پنجاب پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ پر جلد اپ لوڈ کیے جائیں گے جبکہ امیدواروں کو ایس ایم ایس اور ای میل کے ذریعے بھی آگاہ کیا جائے گا۔

امیدواروں کے لیے ضروری ہے کہ وہ انٹرویو کے وقت اصل تعلیمی اسناد اور دیگر متعلقہ دستاویزات ہمراہ لائیں۔ کامیاب امیدواروں کی فہرستیں پنجاب پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہیں۔