وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز کا سینڈیکیٹ اجلاس

سینڈیکیٹ اجلاس میں مختلف فیکلٹیز کے ڈینز، ٹریرر کی تعیناتی و دیگر سٹیٹوٹری پوزیشنز کی تعیناتی و توسیع کی منظوری اجلاس میں یونیورسٹی کے نئے آڈیٹوریم کے نام کو پروفیسر ڈاکٹر مسعود صادق کے نام پر منسوب کرنے کی بھی منظوری دی گئی یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز کی مین بلڈنگ کی تعمیر اور ٹریفک پلان بارے آئی ڈیپ کے افسران سے جاری پیش رفت پر بریفنگ

جمعرات 18 جون 2026 19:39

وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2026ء) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز کا 16 واں سینڈیکیٹ اجلاس منعقد ہوا ۔رجسٹرار یونیورسٹی پروفیسر محمد ناصر رانا نے سینڈیکیٹ ایجنڈا کے مندرجات پیش کئے۔اجلاس میں رکن پنجاب اسمبلی عدنان چھٹہ، رکن پنجاب اسمبلی عشرت اشرف، وائس چانسلر یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز پروفیسر مسعود صادق، پروفیسر ساجد مقبول، محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن سے ایڈیشنل سیکرٹری میڈیکل ایجوکیشن سدرہ سلیم، ڈائریکٹر بجٹ اینڈ فنانس حماد الرب، پرو وائس چانسلر پروفیسر جنید رشید، ایم ڈی پروفیسر ٹیپو سلطان، پرنسپل کالج آف الائیڈ ہیلتھ سائنسز، پرنسپل کالج آف نرسنگ، محکمہ فنانس، محکمہ قانون و دیگر سینڈیکیٹ ممبران نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

وڈیو لنک کے ذریعے وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پروفیسر احسن وحید راٹھور، اسلامک ایڈ سے محمود الحسن، ایڈیشنل سیکرٹری ایچ ای سی زاہدہ اظہر، سیف اللہ سنبل و دیگر ممبران نے سینڈیکیٹ اجلاس میں شرکت کی ۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز کے 15 ویں سینڈیکیٹ اجلاس کے تمام فیصلوں کی توثیق کردی۔

اس موقع پر 15 ویں سینڈیکیٹ اجلاس کے فیصلوں کی عملدرآمد رپورٹ بھی پیش کی گئی ہے ۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز کی مین بلڈنگ کی تعمیر اور ٹریفک پلان بارے آئی ڈیپ کے افسران سے جاری پیش رفت پر بریفنگ لی۔سینڈیکیٹ اجلاس میں مختلف فیکلٹیز کے ڈینز، ٹریرر کی تعیناتی و دیگر سٹیٹوٹری پوزیشنز کی تعیناتی و توسیع کی منظوری دے دی گئی ۔

سینڈیکیٹ اجلاس میں سیلیکشن بورڈ کے ذریعے یونیورسٹی پوسٹس کی تعیناتی کی منظوری دے دی گئی ۔سینڈیکیٹ اجلاس میں سیپ سوفٹ ویئر چارجز کی ری سبمیشن کی اجازت دے دی گئی ۔سینڈیکیٹ اجلاس میں یونیورسٹی کو بجٹ ایلوکیشن اور آڈٹ ڈیپارٹمنٹ میں پوسٹس کی منظوری دے دی گئی ۔انہوں نے سینڈیکیٹ اجلاس میں یونیورسٹی کو کالج آف فارمیسی کے قیام، ریکروٹمنٹ پراسیس اور فنانشل ریسورسز کیلئے بجٹ کی منظوری دے دی گئی۔

سینڈیکیٹ اجلاس میں یونیورسٹی کے نئے آڈیٹوریم کے نام کو پروفیسر ڈاکٹر مسعود صادق کے نام پر منسوب کرنے کی منظوری دے دی گئی ۔سینڈیکیٹ اجلاس میں بنگلہ دیش سے پیڈریاٹک نیورو آنکولوجی میں ٹریننگ کی منظوری دے دی گئی اور اس پراجیکٹ کو ممکن بنانے کیلئے حکومت پاکستان دفتر خارجہ کے ذریعے بنگلہ دیشی حکومت سے کوارڈی نیشن کرے گی۔سینڈیکیٹ اجلاس میں ہسٹوپیتھالوجی میں ایم فل پروگرام شروع کرنے کی اجازت دے دی گئی ۔

سینڈیکیٹ اجلاس میں پیڈیاٹرکس ہیماٹولوجی / آنکولوجی ڈیپارٹمنٹ کو جاری کلینیکل ٹرائل کیلئے امریکن یونیورسٹی آف بیروت میڈیکل سنٹر سے الحاق کی منظوری دے دی گئی ۔سینڈیکیٹ اجلاس میں پیڈیاٹرک پلاسٹک سرجری میں ایک سالہ فنڈڈ ٹریننگ کی اجازت دے دی گئی ۔سینڈیکیٹ اجلاس میں یونیورسٹی مینجمنٹ کمیٹی کی تشکیل کی منظوری دے دی گئی ۔انہوں نے کہا کہ سینڈیکیٹ اجلاس میں چلڈرن ہسپتال لاہور میں بچوں کے گردوں کی پیوندکاری کے ماڈل کی منظوری دے دی گئی جس کو جناح ہسپتال لاہور اور یو کے ٹرانسپلانٹ سرجنز کے تعاون سے چلایا جائے گا ۔

اس موقع پر صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ حکومت پنجاب یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز کی استدکار بڑھا رہی ہے آئی ڈیپ کو یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز کی مین بلڈنگ بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز پیڈریاٹک نرسز بنانے والی پاکستان کی پہلی طبی درسگاہ ہے۔پنجاب کی تمام طبی درسگاہوں کے معاملات کے حل کیلئے یکساں پالیسی لا رہے ہیں۔

سرکاری ہسپتالوں کے معاملات کے حل کیلئے طبی درسگاہوں کے سینڈیکیٹ اجلاس متواتر کروانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔صوبائی وزیر نے کہا عوام کے ٹیکسوں سے بنائے گئے سرکاری ہسپتالوں کو صحت کی بہترین علاج گاہیں بنانا ہمارا عزم ہے۔پنجاب کی تمام طبی درسگاہوں کو معیاری ریسرچ پروان چڑھانے کی ہدایت کی گئی ہے۔