ایس آئی یوکی کارروائی، آن لائن منشیات کی فروخت، سٹریٹ کرائمز میں ملوث ملزمان گرفتار

منگل 23 جون 2026 19:46

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2026ء) کراچی پولیس کے سپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے مختلف کارروائیوں کے دوران آن لائن منشیات کی فروخت اور سٹریٹ کرائمز میں ملوث 2 مبینہ ملزمان کو گرفتار کرکے 40 گرام کوکین، 9 موبائل فونز، ایک 30 بور پستول برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی ایس آئی یو ڈاکٹر سمیع اللہ سومور کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت ارمان ولد نواب خان اور عزیز عالم ولد محمود عالم کے ناموں سے ہوئی ہے جن کو بوٹ بیسن اور نارتھ کراچی کے علاقے سے گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ ایس آئی یو صدر میں مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔