کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر و پاکستان کا وفد 2 جولائی سے کراچی کے دورے پر روانہ ہوگا
بدھ 1 جولائی 2026 18:30
(جاری ہے)
وفد اپنے دورہ کراچی کے دوران مختلف سیاسی جماعتوں، دینی و سماجی شخصیات، وکلاء، طلبہ تنظیموں، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور ذرائع ابلاغ کے ذمہ داران سے بھی ملاقاتیں کرے گا۔
ان ملاقاتوں میں مسئلہ کشمیر کی تازہ صورتحال، مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں، اور کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کے لئے جاری جدوجہد پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔حریت کانفرنس کے رہنماؤں نے کہا کہ شہید برہان مظفر وانی کی قربانی کشمیری عوام کی آزادی کی جدوجہد کی ایک روشن علامت ہے، اور 8 جولائی کی ریلی ان کی جدوجہد اور تمام شہدائے کشمیر کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے ساتھ ساتھ عالمی برادری کو مسئلہ کشمیر کی سنگینی سے آگاہ کرنے کا ایک اہم موقع ہوگی۔حریت قیادت نے کراچی کے عوام، سیاسی و مذہبی جماعتوں، وکلاء، طلبہ، انسانی حقوق کی تنظیموں اور ذرائع ابلاغ سے اپیل کی ہے کہ وہ 8 جولائی کی ریلی میں بھرپور شرکت کرکے کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت اور آزادی کی منصفانہ جدوجہد کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کریں۔مزید کشمیر کی خبریں
-
بھارت میں مساجد اورمدارس کیخلاف بلڈوز کارروائیاں ،مسلم دنیا خاموش
-
جموںوکشمیر میں زلزلے کے جھٹکے،مرکز 185 کلومیٹر زیر زمین افغانستان کے ہندوکش علاقے میں تھا
-
راجوری میں’’پولیو فری پاکستان‘‘ پمفلٹ کی گردش، بھارتی حکام سے وضاحت طلب
-
کاکروچ جنتا پارٹی کانئی دہلی میں پارلیمنٹ ہاؤس کے قریب احتجاج
-
بنگلہ دیش کے وزیر اعظم کا پہلا غیر ملکی دورہ ،بھارت کے بجائے ملائیشیا اورچین کاانتخاب
-
عشق پاکستانی نوجوان کو ایل او سی کے پار لے گیا
-
آزاد کشمیر کا ٹیکسی ڈرائیور مانچسٹر کا لارڈ میئر بن گیا
-
سانگھڑمیں گھریلو تنازع پر بدبخت بیٹے نے باپ قتل کر دیا
-
مردان،کمرے کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر میاں بیوی جاں بحق
-
چیئرپرسن بینظیرانکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد کا بی آئی ایس پی تحصیل آفس پٹہکہ نصیرآباد کا دورہ
-
تامل ناڈوJ فیکٹری میںزور داردھماکہ ،23 مزدورہلاک
-
HBL PSL کے 11ویں ایڈیشن میں آزاد جموں و کشمیر کی کرکٹ ٹیم کو بھی شامل کیا جائے،شرافت علی خلجی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.