پشاور، ماں اور کمسن بچے کو قتل کرکے کنویں میں پھینکنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک

جمعرات 2 جولائی 2026 20:01

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2026ء) متنی کے علاقے پاسنی میں ماں اور کمسن بیٹے کو بے دردی کے ساتھ قتل کرنے کے بعد کنویں میں پھینکنے والا سفاک ملزم پولیس مقابلے کے دوران اپنے ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ماں بیٹے کے قتل، تخریب کاری اور دیگر سنگین وارداتوں میں انتہائی مطلوب ہلاک ملزم کی شناخت سکندر عرف لمبا ولد علائو الدین کے نام سے ہوئی۔ملزم نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ 29 جون کو رات کے وقت ماں اور 7 ماہ کے کمسن بیٹے کو بے دردی کے ساتھ قتل کرکے کنویں میں پھینک دیا تھا۔ملزمان اور پولیس کا اخون بابا قبرستان مریم زئی میں آمنا سامنا ہوا، فرار شدہ ملزم کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا

متعلقہ عنوان :