Live Updates

بھارت، جاپانی وزیرِ اعظم سانائے تاکائیچی کی سنتور بجاتے ویڈیو وائرل

ویڈیو کو بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کے آفیشل انسٹاگرام اکاونٹ پر شیئر کیا گیا

جمعہ 3 جولائی 2026 22:38

ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2026ء) جاپان کی وزیرِ اعظم سانائے تاکائیچی کی دورہ بھارت کے دوران سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو گئی ہے جس میں وہ سنتور بجانے کی کوشش کرتی نظر آ رہی ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو کو بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کے آفیشل انسٹاگرام اکاونٹ پر شیئر کیا گیا ہے۔

اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پہلے نریندر مودی سنتور کو بجانے کا طریقہ سانائے تاکائیچی کو بتاتے ہیں اور اس کے بعد وہ خود سنتور کو بجانے کی کوشش کرتی ہیں اور پھر کامیاب کوشش پر بہت خوش ہوتی ہیں۔جاپانی وزیرِ اعظم کی سنتور بجانے کی کامیاب کوشش پر بھارتی وزیرِ اعظم اور وہاں موجود دیگر جاپانی و بھارتی حکام نے بھی انہیں تالیاں بجا کر داد دی۔

(جاری ہے)

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور صارفین کی جانب سے اس پر مختلف قسم کے تبصرے کیے جا رہے ہیں۔واضح رہے کہ سانائے تاکائیچی یکم جولائی سے 3 جولائی تک بھارت کے 3 روزہ سرکاری دورے پر ہیں، انہوں نے اپنے دورہ بھارت کے دوران 16 ویں بھارت جاپان سالانہ کانفرنس میں شرکت کی، جہاں دونوں رہنمائوں نے دو طرفہ تعاون کی مکمل رینج کا جائزہ لیا اور باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔سنتور ایک روایتی اور قدیم تاروں والا موسیقی کا آلہ ہے، جو برِصغیر خاص طور پر کشمیر اور ایران میں کثرت سے استعمال ہوتا ہے، یہ بنیادی طور پر آلہ موسیقی ہیمرڈ ڈولسیمر کی ایک قسم ہے۔
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات