Live Updates

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی آیت اللہ علی خامنہ ای شہید کی تعزیتی تقریب میں شرکت

جمعہ 3 جولائی 2026 20:20

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2026ء) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے تہران میں آیت اللہ علی خامنہ ای شہید کی تعزیتی تقریب میں شرکت کی۔سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق اس موقع پر چیئرمین سینیٹ نے ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزیشکیان اور ایرانی قیادت سے آیت اللہ علی خامنہ ای شہید کے انتقال پر پاکستان کی پارلیمان، حکومت اور عوام کی جانب سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اس دکھ کی گھڑی میں برادر ایران اور اس کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔

(جاری ہے)

چیئرمین سینیٹ نے آیت اللہ علی خامنہ ای شہید کی دینی، علمی اور فکری خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے امت مسلمہ کے اتحاد، اسلامی اقدار کے فروغ اور عالم اسلام کی رہنمائی میں نمایاں کردار ادا کیا، ان کی خدمات کو ہمیشہ قدر و احترام کی نگاہ سے یاد رکھا جائے گا۔چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی اور گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے تعزیتی تقریب میں شرکت کے دوران مرحوم کے درجات کی بلندی، ایرانی عوام کے لئے صبر جمیل اور دونوں برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے مزید استحکام کے لئے دعا کی۔

Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات