Live Updates

نیٹو میں اپنی شراکت کے حوالے سے کوئی شرمندگی محسوس نہیں کرتے، جرمنی

ہفتہ 4 جولائی 2026 18:34

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2026ء) جرمن چانسلر فریڈرش میرس نے کہا ہے کہ ان کا ملک نیٹو کے اندر اپنی دفاعی شراکت کے حوالے سے کسی بھی فریق کے سامنے کوئی شرمندگی محسوس نہیں کرتا۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق یہ بیان ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جرمنی کی کم شراکت سے متعلق تنقید کے جواب میں سامنے آیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ وہ نیٹو سربراہی اجلاس کے دوران یاد دلائیں گے کہ جرمنی اور یورپ کی شراکت نیٹو میں سب سے زیادہ ہے۔

مزید برآں انہوں نے تصدیق کی کہ ان کا ملک چار سال کے اندر اپنے دفاعی بجٹ کو دو گنا کر دے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ ہماری دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے کے لیے اب تک کی سب سے بڑی کوشش ہے، اور اس تناظر میں، ہمارے پاس پیچھے ہٹنے یا کسی بھی فریق کے سامنے شرمندگی محسوس کرنے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔
Live بجٹ 27-2026ء سے متعلق تازہ ترین معلومات