تنویر الیاس آئی پی پی آزاد کشمیر کے صدر مقرر

ہفتہ 4 جولائی 2026 18:32

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2026ء) سردار تنویر الیاس کو استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کا صدر مقرر کر دیا گیا جبکہ نثار عنصر ابدالی کو استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کا جنرل سیکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ گزشتہ روز آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس ساتھیوں سمیت استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہوئے تھے۔آئی پی پی کے صدر علیم خان سے استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہونے والوں نے ملاقات کی تھی۔