معروف اداکارہ ذہین طاہرہ کی ساتویں برسی(کل) منائی جائے گی
ذہین طاہرہ45 برس ٹیلی ویژن سے منسلک رہیں ،700سے زائد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر بھی دکھائے
بدھ 8 جولائی 2026 17:08
(جاری ہے)
ذہین طاہرہ نے 700سو کے قریب ڈرامہ سیریز میں مرکزی اور اہم کردار ادا کئے۔ انھوں نے چند ایک ٹیلی ویژن سیریز کی ہدایتکاری بھی کی۔
زندگی کے آخری سالوں میں انھوں نے زیادہ تر نجی ٹیلی ویژن چینلوں کے ساتھ کام کیا۔ انھوں پاکستان ٹیلی ویژن سے نشر ہونے والے شوکت صدیقی کے لکھے ہوئے ریکارڈ توڑ ڈرامہ خدا کی بستی میں مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ کراچی سے تعلق رکھنے والی ذہین طاہرہ نے دہائیوں تک پی ٹی وی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور دور حاضر میں وہ پی ٹی وی کی تاریخ کی سب سے سینیئر اور بزرگ اداکارہ مانی جاتی ہیں۔اس کے علاوہ ذہین طاہرہ نے عروسہ، دستک، دیس پریس، کالی آنکھیں، کہانیاں، وقت کا آسمان، ماسی اور ملکہ، راستے دل کے، کیسی ہیں دوریاں، شمع، دل دیا دہلیز، چاندنی راتیں، آئینہ، تجھ پے قربان سمیت کئی ڈراموں میں کام کیا۔حکومت پاکستان نے شوبز انڈسٹری کے لیے لازوال خدمات کے اعتراف میں 2013 میں انھیں تمغہ امتیاز سے نوازا۔ ان کو 2013 میں ہم ٹی وی لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ بھی ملا تھا۔ ذہین طاہرہ عارضہ قلب کے باعث 9 جولائی 2019 کو 88 سال کی عمر میں وفات پا گئیں اور کراچی کے پاپوش نگر قبرستان میں تدفین کی گئیں۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
بھارت میں دلجیت دوسانجھ کی فلم ’ستلج‘ ریلیز کے چند گھنٹوں بعد ہی بند کروادی گئی
-
جب بھی شادی کرونگا تو فخر سے اعلان کرونگا، آغا علی
-
دھرمیندر نے موت سے قبل پیغام میں کہا تھا ہمیشہ خاندان کے ساتھ ملکر رہنا، ہیمامالنی
-
روی موہن نے فلموں سے وقفہ لینے کا فیصلہ واپس لے لیا
-
ریلیز کے بعد کسی فلم کو ختم نہیں کیا جاسکتا، فلم ہٹانے پر دلجیت دوسانجھ کا ردعمل
-
سابق شوہر فواد سے طلاق کے بعد میں نے خود کو گھر تک محدود کر لیا تھا، فضا علی
-
فن کے سلطان لیچنڈاداکار سلطان راہی کو خراجِ عقیدت، معروف گلوکار اکرم راہی کا نیا گانا’’سورما‘‘ ریلیز
-
بالی ووڈ بائیکاٹ کے دوران اکشے کمار نے سہارا دیا: وویک اوبرائے کا انکشاف
-
اے آئی اداکارہ ٹلی نورووڈ فیچر فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گی
-
عدالت نے یوٹیوبرعلی حیدرآبادی کو عبوری ضمانت دیتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے روک دیا
-
مرد ، مرد نہیں ہوتا پیسہ مرد ہوتا ہے، اداکارہ سنندا شرما
-
اداکارہ ماہ نوربلوچ کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.