Live Updates

امریکہ اور ایران میں ایک بار پھر کشیدگی اور ایک دوسرے پر حملے نہایت تشویشناک صورتحال ہے، آفتاب شیرپاؤ

بدھ 8 جولائی 2026 19:28

امریکہ اور ایران میں ایک بار پھر کشیدگی اور ایک دوسرے پر حملے نہایت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جولائی2026ء) قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے کہا ہے کہ امریکہ اور ایران میں ایک بار پھر کشیدگی اور ایک دوسرے پر حملے نہایت تشویشناک صورتحال ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کوامریکہ ایران کشیدگی کے حوالے سے ایکس پر اپنے ایک پوسٹ میں سربراہ قومی وطن پارٹی آفتاب شیرپاؤ نے کہا کہ جنگ کسی بھی صورت مسائل کا حل نہیں ہوسکتی، دونوں فریق امن اور بات چیت کو موقع دیں۔ انہوں نے کہا کہ ثالث ممالک کو چاہئے کہ وہ دونوں حریفوں کو مذاکرات کی راہ پر لائیں اور باہمی مسائل کو مل بیٹھ کر حل کریں۔

Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات