آذربائیجان پاکستانیوں کیلئے غیر قانونی ہجرت کا گڑھ بن گیا
7 ہزار 700 سے زائد پاکستانی وہاں جاکر واپس ہی نہیں آئے، سب سے زیادہ واپس نہ لوٹنے کی شرح وزٹ ویزہ رکھنے والے افراد میں ریکارڈ کی گئی؛ وزاتِ داخلہ کی دستاویزات میں سنسنی خیز انکشافات
ساجد علی
جمعرات 9 جولائی 2026
15:07
(جاری ہے)
سرکاری اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ سال 2024ء میں 2 ہزار 676 پاکستانی آذربائیجان جانے کے بعد واپس نہیں لوٹے، اس کے بعد سال 2025ء میں واپسی کا ریکارڈ نہ رکھنے والے پاکستانیوں کی تعداد 2 ہزار 495 رہی جب کہ موجودہ سال 2026ء کے صرف پہلے پانچ مہینوں کے دوران ہی مزید 2 ہزار 550 مسافروں کی واپسی کا کوئی ریکارڈ درج نہیں کیا گیا ہے۔
وزارتِ داخلہ کے ڈیٹا سے معلوم ہوا ہے کہ سال 2026ء کے پہلے پانچ مہینوں کے دوران پاکستان نہ لوٹنے والوں کی شرح بڑھ کر 17 اعشاریہ 96 فیصد تک پہنچ گئی ہے، اس کا مطلب یہ ہے کہ اس عرصے میں آذربائیجان جانے والے تقریباً ہر چھ پاکستانیوں میں سے ایک شخص واپس نہیں آیا، واپس نہ لوٹنے والے 7 ہزار 721 افراد میں سے 5 ہزار 447 مسافر ایسے تھے جنہوں نے ٹورسٹ یا وزٹ ویزہ پر آذربائیجان کا سفر کیا، سب سے زیادہ واپس نہ لوٹنے کی شرح وزٹ ویزہ رکھنے والے افراد میں ریکارڈ کی گئی، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ ان ویزوں کو غیر قانونی ہجرت کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آذربائیجان پاکستانیوں کیلئے غیر قانونی ہجرت کا گڑھ بن گیا
-
نہ جنگ، نہ امن دونوں فریق تصادم سے بچنا چاہتے ہیں‘مگر پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں
-
دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ ایریا میں 97 کروڑ 25 لاکھ روپے کی ترقیاتی سکیموں کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
-
عدالت نے 7 سال بعد اینکر پرسن مرید عباس قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا
-
بھارت میں 20 فیصد ایتھنول کی ملاوٹ والے ایندھن پر تنازع شدت اختیار کر گیا
-
پاکستان نے گرومنگ گینگ کے سرغنہ کو واپس لینے کے بدلے برطانیہ کو اپنی شرائط سے آگاہ کردیا
-
یورپی یونین پاکستان کا مضبوط تجارتی شراکت دار ہے، اسحاق ڈار
-
امریکا میں پی ٹی آئی کا سیاسی ڈرامہ بری طرح ناکام، سوشل میڈیا کا شور ہمیشہ زمینی حقیقت اور عوامی حمایت کی عکاسی نہیں کرتا، پروفیسر احسن اقبال
-
وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثناء اللہ سے مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے وفد کی ملاقات ، انتخابات کے پرامن انعقاد کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی
-
پوڈ کاسٹر ریحان طارق کیخلاف ایف آئی آر میں متعدد سنگین دفعات شامل ہونے کا انکشاف
-
عمران خان نے پی ٹی آئی میں جو بزدار ماڈل لگایا ہے اس کا بہت نقصان ہوا، فواد چوہدری
-
دولت کے لالچ میں حقیقی بچوں نے باپ کو پاگل خانے بھجوادیا، لے پالک بیٹا بازیابی کیلئے عدالت پہنچ گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.