یورپی یونین پاکستان کا مضبوط تجارتی شراکت دار ہے، اسحاق ڈار

جمعرات 9 جولائی 2026 15:01

یورپی یونین پاکستان کا مضبوط تجارتی شراکت دار ہے، اسحاق ڈار
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2026ء) نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ یورپی یونین پاکستان کا مضبوط تجارتی شراکت دار ہے۔جمعرات کو یہاں نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اور کروشیا کی وزیر خارجہ کی مشترکہ زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا، جس میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات، باہمی تعاون اور علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

نائب وزیر اعظم نے کروشیا کے وزیر خارجہ کو پاکستان، بھارت کشیدگی کے بارے میں آگاہ کیا۔اس موقع پر کروشین وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کا یہ میرا پہلا سرکاری دورہ ہے، دورہ پاکستان کی دعوت کیلئے نائب وزیر اعظم کا شکریہ ادا کرتا ہوں، انہوںنے کہاکہ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، تعاون کے بارے میں بات چیت کا اہم موقع میسر آیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور کروشیا کے درمیان بہترین تعلقات ہیں، اس وقت اقوام عالم کو بہت سے چیلنجز درپیش ہیں، لہذا چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ملکر کام کرنا ضروری ہے۔