نہ جنگ، نہ امن دونوں فریق تصادم سے بچنا چاہتے ہیں‘مگر پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں
خطہ فی الحال نہ جنگ‘ نہ امن کی کیفیت میں رہنے والا ہے ‘جنگ بندی کی بنیادایک کمزور‘ مختصر اور مبہم الفاظ پر مشتمل مفاہمتی یادداشت ہے جس کی دونوں فریق اپنی اپنی تشریح کر رہے ہیں. برطانوی دفاعی تجزیہ نگارلیز ڈوسیٹ کا امریکا ایران جنگ پر تبصرہ
میاں محمد ندیم
جمعرات 9 جولائی 2026
15:02
(جاری ہے)
انہوں نے لکھا کہ ایسا لگتا ہے کہ خطہ فی الحال نہ جنگ، نہ امن کی کیفیت میں رہنے والا ہے اس صورتحال کی بنیادایک کمزور‘ مختصر اور مبہم الفاظ پر مشتمل مفاہمتی یادداشت ہے جس کی دونوں فریق اپنی اپنی تشریح کر رہے ہیں ایران کا موقف ہے کہ اس معاہدے نے اسے آبنائے ہرمز جیسے اہم بحری راستے کے انتظام سے متعلق کردار دیا ہے اور جہازوں کو اس کے مقرر کردہ راستوں سے گزرنا چاہیے . دوسری جانب امریکہ کا کہنا ہے کہ اس معاہدے کے نتیجے میں بین الاقوامی بحری آمدورفت کی آزادانہ روانی بحال ہوئی ہے اگرچہ کوئی بھی فریق مکمل جنگ کی طرف لوٹنا نہیں چاہتا لیکن دونوں اپنی پوزیشن منوانے کے لیے محدود سطح پر دباﺅ اور جوابی کارروائیاں جاری رکھنے کے لیے تیار دکھائی دیتے ہیں دونوں حکومتوں کو اپنے اپنے حلقوں میں موجود سخت گیر عناصر کے دباﺅ کا بھی سامنا ہے اس کشیدہ ماحول میں ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کے بارے میں کہا ہے کہ وہ معاہدہ کرنے کے لیے بے تاب ہیں. امریکی صدر نے گزشتہ انقرہ میں صحافیوں سے گفتگو میں ایم اویو اور جنگ بندی کے خاتمے کا اعلان کیا تھا ان کا کہنا تھا ایرانیوں سے ڈیل نہیں کرنا چاہتا‘ ایرانیوں کے پاس جوہری ہتھیار ہوتے تو وہ انہیں استعمال کرتے، میں ایران کے ساتھ اپنا وقت ضائع کرنا نہیں چاہتا. امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ہم نے گزشتہ رات ان پر سخت حملہ کیا، انہیں بتا دیا تھا جب بھی حملہ کرو گے تو ہم بھی حملہ کریں گے، ہمارا مقصد ایران کو جوہری صلاحیت سے محروم کرنا ہے ٹرمپ نے کہا کہ ہم ایران کو غیر جوہری بنا کر رہیں گے، وہ اچھے لوگ نہیں، وہ سب کو نشانہ بناتے ہیں بشمول میرے.
مزید اہم خبریں
-
تہران میں برطانوی سفیر کی طلبی ‘ایرانی وزارتِ خارجہ نے برطانوی سفیر کو احتجاجی مراسلہ دیا
-
انڈونیشیا میں نائب وزیرکرپشن کے الزام میں گرفتار‘ہتھکڑیاں اور قیدیوں کا لباس پہنا کر جیل منتقل کردیا گیا
-
بلوچستان سے تعلق رکھنے والے 20 سالہ طالب علم نے چین میں 'پروگریس اسٹار' ایوارڈ جیت لیا
-
مستعفی رکن قومی اسمبلی سردار اختر مینگل سے مراعات واپس لے لی گئیں
-
سردار اختر مینگل نے بطور ممبر قومی اسمبلی ملنے والی تمام تنخواہیں اور مراعات واپس کردیں
-
خیبرپختونخواٹورازم اتھارٹی کے زیراہتمام طالبات اور فیمیلز کیلئے شنکیاری ٹی گارڈن کا دورہ
-
اسرائیلی آبادکاروں کے حملوں سے بچاؤ کے لیے ایک فلسطینی قصبے کا اپنا دفاعی نظام
-
امریکی حملوں کے جواب میں ایران کے بحرین، کویت اور قطر میں امریکی اڈوں اور دیگر تنصیبات پر حملے
-
آذربائیجان پاکستانیوں کیلئے غیر قانونی ہجرت کا گڑھ بن گیا
-
نہ جنگ، نہ امن دونوں فریق تصادم سے بچنا چاہتے ہیں‘مگر پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں
-
میانوالی مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال سے عمران خان کے نام کی تختی ہٹائے جانے کا انکشاف
-
دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ ایریا میں 97 کروڑ 25 لاکھ روپے کی ترقیاتی سکیموں کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.