Live Updates

علی خامنہ ای کے جسد خاکی کو مشہد میں روضہ امام رضا کے احاطے میں سپرد خاک کردیا گیا

مشہد میں بھی کل رات سے لوگ پہنچنا شروع ہوگئے تھے اور پورے شہر کی سڑکیں تدفین میں شرکت کے لیے ملک بھر سے آنے والے ایرانی شہریوں سے بھری نظرآرہی ہے .عرب نشریاتی ادارے کی رپورٹ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 9 جولائی 2026 16:51

علی خامنہ ای کے جسد خاکی کو مشہد میں روضہ امام رضا کے احاطے میں سپرد ..
مشہد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 جولائی ۔2026 ) ایران کے سابق رہبر اعلیٰ علی خامنہ ای کے جسد خاکی کو مشہد میں روضہ امام رضا کے احاطے میں سپرد خاک کردیا گیا ہے ان تدفین اور ہفتہ بھر جاری رہنے والی آخری رسومات میں ان کے صاحبزادے اور جانشین مجتبیٰ خامنہ ای نے شرکت نہیں کی ‘ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق شدیدسیکورٹی خدشات کی بنا پر ملکی انٹیلی جنس اور پاسدران انقلاب کی قیادت نے انہیں اس کی اجازت نہیں دی.

(جاری ہے)

مجتبیٰ خامنہ ای28 فروری کو ہونے والے اس حملے کے بعد سے منظر عام پر نہیں آئے جس میں ان کے والد اور خاندان کے افراد شہید اور وہ خود شدید زخمی ہوئے تھے عرب نشریاتی ادارے کا کہنا ہے کہ حالیہ امریکی حملوں سے ایرانی قوم کا جوش وجذبہ بڑھا ہے جس کا اظہار ہفتہ بھر جاری رسومات میں سامنے آیا ہے مشہد میں بھی کل رات سے لوگ پہنچنا شروع ہوگئے تھے اور پورے شہر کی سڑکیں تدفین میں شرکت کے لیے ملک بھر سے آنے والے ایرانی شہریوں سے بھری نظرآتی ہیں .

خامنہ ای تقریباً چار دہائیوں تک ایران کے سپریم لیڈررہے انہیںاسلامی انقلاب کے ایک دہائی بعد 1989ءمیں ایران کا رہبر اعلیٰ منتخب کیا گیا تھا اور انہوں نے دہائیوں تک سیاسی و اقتصادی اور عسکری طاقت کو مضبوط کیا انہیں ایران کے طاقتور راہنما کے طورپر جانا جاتا تھا مشہد شہر میں سوگواروں کے ہجوم کے دوران جنازے کے جلوس کے پہنچنے کے انتظار میں شرکاءنے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے انتقام کے نعرے بھی لگائے خامنہ ای اور ان کے ساتھ ہلاک ہونے والے خاندان کے چار افراد کی نماز جنازہ تہران اور ایران میں شیعہ مرجعیت کے مرکز شہر قم کے علاوہ عراق کے شہروں نجف اور کربلا میں پہلے ہی ادا کی جا چکی ہے ہر جلوس میں سڑکیں بڑے ہجوم سے کھچا کھچ بھری ہوئی تھیں . 
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات