دنیا کی تقریبا 80 فیصد تجارت سمندری راستوں سے ہوتی ہے،پاکستان کی سمندری معیشت کو مضبوط بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے. افتخار را ﺅ
قومی سطح پر بندرگاہوں کا جامع ماسٹر پلان بھی تیار کیا جا رہا ہے تاکہ تمام بندرگاہیں مربوط حکمت عملی کے تحت کام کریں کراچی پورٹ ٹرسٹ کی عالمی درجہ بندی ایک سال میں 30 درجے بہتر ہو کر 99 سے 69 پر آ گئی ، پورٹ قاسم کی رینکنگ میں بھی 18 درجے بہتری آئی ہے، جاری اصلاحات سے نہ صرف بندرگاہوں کی استعداد اور عالمی مسابقت میں اضافہ ہوگا بلکہ پاکستان علاقائی تجارت اور بلیو اکانومی کے ایک مضبوط مرکز کے طور پر بھی ابھرے گا. چیئرمین میری ٹائم ٹاسک کی پریس کانفرنس
میاں محمد ندیم
جمعرات 9 جولائی 2026
17:45
(جاری ہے)
اسلام آباد میں وزیراعظم کی میری ٹائم ٹاسک فورس کی کامیابیوں سے متعلق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے افتخار راﺅ نے کہا کہ پاکستان کی سمندری معیشت کو مضبوط بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے، کیونکہ دنیا کی تقریبا 80 فیصد تجارت سمندری راستوں سے ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ ماضی میں مختلف سفارشات تو تیار کی جاتی تھیں لیکن ان پر عمل درآمد نہیں ہو پاتا تھا اسی مقصد کےلئے ایک خصوصی امپلیمنٹیشن کمیٹی قائم کی گئی، جو اب تک 13 اجلاس اور 15 فوکس گروپ میٹنگز کر چکی ہے،قومی سطح پر بندرگاہوں کا جامع ماسٹر پلان بھی تیار کیا جا رہا ہے تاکہ تمام بندرگاہیں مربوط حکمت عملی کے تحت کام کریں. افتخار را ﺅ نے کہا کہ کسٹمز، ٹرمینل آپریٹرز، پلانٹ پروٹیکشن، کوالٹی کنٹرول اور دیگر اداروں کے مسائل حل کرنے کے لئے عملی اقدامات کیے گئے ہیں، جدید کنٹینر اسکینرز نصب کیے جا رہے ہیں، کسٹمز کے عملے اور آپریشنل اوقات میں اضافہ کیا گیا ہے، جس سے بندرگاہوں کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی ہے. انہوں نے بتایا کہ کراچی پورٹ ٹرسٹ کی عالمی درجہ بندی ایک سال میں 30 درجے بہتر ہو کر 99 سے 69 پر آ گئی ہے، جبکہ پورٹ قاسم کی رینکنگ میں بھی 18 درجے بہتری آئی ہے، اس کے علاوہ پورٹ قاسم دنیا کی سب سے زیادہ بہتری دکھانے والی بندرگاہوں کی فہرست میں شامل ہو چکی ہے . چیئرمین میری ٹائم ٹاسک فورس نے کہا کہ کراچی شپ یارڈ میں دفاعی بحری جہاز، فریگیٹس اور میزائل کرافٹس کی تیاری کامیابی سے جاری ہے، جبکہ کئی دہائیوں بعد پہلی مرتبہ کمرشل کنٹینر شپ کی تعمیر بھی شروع ہو گئی ہے، انہوں نے بتایا کہ پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن(پی این ایس سی)کے لئے کنٹینر جہاز کی تعمیر کا آغاز ہو چکا ہے اور اس منصوبے کی لاگت بین الاقوامی مارکیٹ کے مقابلے میں کئی ملین ڈالر کم ہے. انہوں نے کہا کہ پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن ایک منافع بخش ادارہ ہے، تاہم ماضی میں بھاری ٹیکسوں کے باعث نجی شعبہ شپنگ میں سرمایہ کاری سے گریز کرتا رہا، اس صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے میری ٹائم ٹاسک فورس کی سفارشات اور وزارت خزانہ کے تعاون سے وفاقی بجٹ میں جہازوں اور شپ بلڈنگ کے سامان پر سیلز ٹیکس ختم کر دیا گیا ہے، جس سے شپنگ اور شپ بلڈنگ کی صنعت کو فروغ ملے گا، سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا اور پاکستانی جہاز مالکان کو بیرون ملک رجسٹریشن کے بجائے پاکستان میں رجسٹریشن کی ترغیب ملے گی افتخار اﺅ نے کہا کہ جاری اصلاحات سے نہ صرف بندرگاہوں کی استعداد اور عالمی مسابقت میں اضافہ ہوگا بلکہ پاکستان علاقائی تجارت اور بلیو اکانومی کے ایک مضبوط مرکز کے طور پر بھی ابھرے گا.
مزید اہم خبریں
-
کراچی: 6 سالہ ولی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزم حمزہ کے دہل دہلا دینے والے انکشافات سامنے آگئے
-
بڑے شہروں میں کلب کلچر اور نائٹ پارٹیز کی وجہ سے بھی ایڈز پھیل رہا ہے
-
جرمنی کا امریکہ سے ٹوماہاک کروز میزائل خریدنے کا فیصلہ
-
پاکستان میں مہنگائی میں اضافہ، معاشی شرح نمو بھی ٹارگٹ سے کم رہے گی، ایشیائی ترقیاتی بینک کا انتباہ
-
ترقیاتی فنڈز کی فراہمی مالیاتی گنجائش سے مشروط ،پی ایس ڈی پی کے تحت فنڈز 4 سہ ماہی اقساط میں جاری ہوں گے ،نوٹیفکیشن جاری
-
دنیا کی تقریبا 80 فیصد تجارت سمندری راستوں سے ہوتی ہے،پاکستان کی سمندری معیشت کو مضبوط بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے. افتخار را ﺅ
-
ہماری سفارتی کامیابیاں اور پاکستان کی ترقی دشمنوں کو ہضم نہیں ہو رہی، وزیراعظم
-
جھیل سیف اللہ کشتی حادثے میں 7افراد کی ہلاکت کے باوجود کے پی کے میں غیرمحفوظ ایڈونچرسرگرمیاں دوبارہ شروع ہو گئیں
-
پروٹیکٹڈ بجلی صارفین کی پالیسی میں تبدیلی کی خبریں، پاور ڈویژن نے وضاحت جاری کردی
-
علی خامنہ ای کے جسد خاکی کو مشہد میں روضہ امام رضا کے احاطے میں سپرد خاک کردیا گیا
-
بھارت نے آبی گزر گاہوں میں پانی چھوڑ دیا ،اپر چناب میں شگاف پڑنے سے کئی دیہات کا رابطہ پل ٹوٹ گیا
-
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان کی صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.