سینئر صوبائی وزیر سندھ ناصر حسین شاہ کی طبیعت ناساز، ہنگامی حالت میں ابوظہبی منتقل

پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماء وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موجود تھے جہاں اچانک ان کی طبیعت شدید بگڑ گئی

Sajid Ali ساجد علی جمعرات 9 جولائی 2026 16:26

سینئر صوبائی وزیر سندھ ناصر حسین شاہ کی طبیعت ناساز، ہنگامی حالت میں ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 جولائی 2026ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما اور سندھ کے صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ کو شدید علالت کے باعث ہنگامی طور پر متحدہ عرب امارات کی ریاست ابوظہبی منتقل کر دیا گیا، جہاں ڈاکٹرز نے ان کا فوری آپریشن کرکے انہیں آئی سی یو وارڈ منتقل کر دیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موجود تھے جہاں اچانک ان کی طبیعت شدید بگڑ گئی، اسلام آباد میں معائنہ کرنے والے طبی ماہرین اور ڈاکٹرز نے ان کی حالتِ زار کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں فوری طور پر علاج کے لیے بیرونِ ملک منتقل کرنے کا مشورہ دیا۔

بتایا جارہا ہے کہ ڈاکٹرز کی ہدایت پر ناصر حسین شاہ کو فوری طور پر یو اے ای کے دارالحکومت ابوظہبی منتقل کیا گیا، جہاں ہسپتال پہنچتے ہی ان کا ہنگامی بنیادوں پر آپریشن کیا گیا، ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ آپریشن کے بعد ناصر شاہ کی حالت کی نگرانی کے لیے انہیں آئی سی یو وارڈ میں شفٹ کر دیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔