پاکستان میں مہنگائی میں اضافہ، معاشی شرح نمو بھی ٹارگٹ سے کم رہے گی، ایشیائی ترقیاتی بینک کا انتباہ

مہنگائی کی اوسط شرح ایک فیصد سے بڑھ کر آٹھ اعشاریہ تین فیصد تک پہنچ سکتی ہے،بھارت کی معاشی شرح نمو 6.6 فیصد کیساتھ پہلے ، بھوٹان دوسرے نمبر پر ہے. براعظم ایشیا میں معاشی ترقی کے امکانات سے متعلق رپورٹ جاری

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 9 جولائی 2026 17:49

پاکستان میں مہنگائی میں اضافہ، معاشی شرح نمو بھی ٹارگٹ سے کم رہے گی، ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 جولائی ۔2026 ) ایشیائی ترقیاتی بینک نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان میں مہنگائی بڑھے گی اور معاشی شرح نمو بھی ٹارگٹ سے کم رہے گی،مہنگائی کی اوسط شرح ایک فیصد سے بڑھ کر آٹھ اعشاریہ تین فیصد تک پہنچ سکتی ہے، رواں مالی سال بھی معاشی ترقی 4 فیصد ہدف سے کم رہنے کا امکان ہے، پاکستان میں جنوبی ایشیا کا مجموعی معاشی ترقی کا تخمینہ 6.0 فیصد ہے. ایشیائی ترقیاتی بینک نے براعظم ایشیا میں معاشی ترقی کے امکانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی ہے رپورٹ کے مطابق بھارت کی معاشی شرح نمو 6.6 فیصد کیساتھ پہلے،جبکہ بھوٹان دوسرے نمبر پر ہے، سری لنکا کی معاشی شرح نمو 4 فیصد اورنیپال کی 3.9 فیصد رہنے کا امکان ظاہرکیاگیا ہے.

(جاری ہے)

اے ڈی بی کے مطابق افغانستان کی معاشی شرح نمو 2.3 فیصد رہنے کی توقع ہے، جبکہ مالدیپ کی معاشی ترقی کی شرح ایک فیصد رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ جنوبی ایشیا میں مختلف ممالک کی معاشی کارکردگی داخلی اصلاحات، سرمایہ کاری، برآمدات اور عالمی معاشی حالات سے متاثر ہوگی، تاہم خطے میں مجموعی طور پر ترقی کا رجحان برقرار رہنے کی توقع ہے.