رمیز راجہ کی شان مسعود کو ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سے ہٹانے پر موجودہ انتظامیہ پر شدید تنقید

بابر کو بھی انہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جن سے شان مسعود کو دو چار کیا گیا : سابق چیئرمین پی سی بی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 10 جولائی 2026 15:18

رمیز راجہ کی شان مسعود کو ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سے ہٹانے پر موجودہ انتظامیہ ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 10 جولائی 2026ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین رمیز راجہ نے شان مسعود کو ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سے ہٹانے پر موجودہ انتظامیہ پر شدید تنقید کی ہے۔ 
رمیز راجہ نے اپنے یوٹیوب چینل پر کپتان کی تبدیلی کے معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی سی بی نے شان مسعود کو معمولی اسکواڈ کا کپتان بنا کر قربانی کا بکرا بنا دیا۔

(جاری ہے)

 
اُنہوں نے کہا کہ اگر میں شان مسعود کی جگہ ہوتا تو باقاعدہ تحریری شکایت درج کرواتا، جب آپ کو مسلسل اوسط درجے کا گروپ دیا جائے تو مختلف نتائج کی توقع کیسے کر سکتے ہیں؟ اگر اسکواڈ کا معیار ہی اچھا نہیں ہے تو کپتان لامحالہ اس کا ذمے دار ہے۔
سابق کرکٹر نے ویسٹ انڈیز کی سیریز کے لیے منتخب کیے جانے والے اسکواڈ پر بھی غور کیا اور خبردار کیا کہ بابر کو بھی انہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جن سے شان مسعود کو دو چار کیا گیا۔