مارکو روبیو واشنگٹن میں بیٹھ کر وینزویلا چلا رہے،امریکی اخبار

روبیو ریاست کے متعدد اہم ترین امور کو چلانے میں ایک مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں،رپورٹ

اتوار 12 جولائی 2026 15:55

مارکو روبیو واشنگٹن میں بیٹھ کر وینزویلا چلا رہے،امریکی اخبار
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2026ء) امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اب وینزویلا میں ریاستی مالیات سے لے کر تیل کے شعبے تک اور عبوری حکومت کی تشکیل اور سیاسی فیصلہ سازی تک ریاست کے متعدد اہم ترین امور کو چلانے میں ایک مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو رواں سال کے آغاز میں وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کی گرفتاری پر ختم ہونے والے امریکی فوجی آپریشن کے بعد امریکی دارالحکومت واشنگٹن سے عملی طور پر وینزویلا کے معاملات چلا رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اوول آفس کے ایک اجلاس میں روبیو سے مذاق کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں ملک کا صدر بننے کے لیے وینزویلا کے دارالحکومت کاراکاس منتقل ہو جانا چاہیے تاہم اخبار کا ماننا ہے کہ روبیو کو منتقل ہونے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ وہ واشنگٹن سے ہی وینزویلا کی ریاست کے بنیادی امور چلا رہے ہیں۔