فیصل آبادوومن چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے 2026-28ئکے انتخابات کیلئے الیکشن شیڈول جاری
منگل 14 جولائی 2026 23:50
(جاری ہے)
شیڈول کے مطابق انتخابی سرگرمیوں کا آغاز 8جولائی سے الیکشن شیڈول کے اجراء سے شروع ہو گیا ہے جس کو نوٹس بورڈ پر آویزاں کرنے کے علاوہ وومن چیمبرکی ویب سائٹ پر بھی اپ لوڈ کر دیا گیا ہے۔
مزید برآں اس کی کاپی ریگولیٹر ڈی جی ٹی او کو بھی ارسال کر دی گئی ہے۔ ممبران کی عبوری فہرست 15جولائی کو جاری کی جائے گی تاہم حتمی فہرست 18اگست کو جاری ہو گی۔ ایگزیکٹو کا الیکشن لڑنے کے اہل امیدوار 22اگست کو کاغذات نامزدگی داخل کرائیں گے۔ کاغذات کی جانچ پڑتال25اگست کو ہو گی اور26اگست کو اُن کی فہرست ایف ڈبلیو سی سی آئی کے نوٹس بورڈ پر آویزاں کر دی جائے گی۔ اعتراضات 28اگست کو وصول کئے جائیں گے جن کو الیکشن کمیشن 31اگست2026کو نمٹا دے گا۔ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف اپیل2ستمبر تک ریگولیٹر کو کی جا سکتی ہے جو اِن اپیلوں کو 9ستمبر 2026تک نمٹا دے گا۔ الیکشن لڑنے والوں کی حتمی فہرست 11ستمبر کو جاری کی جائے گی۔ کاغذات نامزدگی 15ستمبر2026ء تک واپس لئے جا سکتے ہیں جبکہ ایگزیکٹو کمیٹی کے امیدواروں کی حتمی فہرست 17ستمبر کو آویزاں کر دی جائے گی۔ کارپوریٹ کلاس کیلئے پولنگ21 ستمبر بروز سوموار جبکہ ایسوسی ایٹ کلاس کیلئے ووٹ 22ستمبر بروز منگل کو ڈالے جائیں گے۔ پولنگ کے اوقات کے فوراً بعد ووٹوں کی گنتی ہو گی اور عبوری نتائج کا اعلان باالترتیب 21اور22ستمبر 2026ء کو کر دیا جائے گا۔فیصل آبادوومن چیمبر کے حتمی نتائج کا باضابطہ اعلان 29ستمبر کو سالانہ اجلاس عام میں کیا جائے گا۔مزید تجارتی خبریں
-
ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کمزور معیشت کے لیے سنگین خطرہ ہے،میاں زاہد حسین
-
ایس ای سی پی نے ایگرو پروسیسرز اینڈ ایٹماسفیرک گیسز لمیٹڈ کے آئی پی او کی منظوری دیدی
-
ایس ای سی پی نے ایگرو پروسیسرز اینڈ ایٹموسفیرک گیسز کے آئی پی او کی منظوری دے دی
-
پاکستان میں اسلامی بینکاری کی خدمات فراہم کرنےوالی برانچز کی تعداد 6700 سے تجاوز کر چکی ہے ، سٹیٹ بینک
-
برائلر گوشت کی قیمت میں29روپے کلو کمی
-
پاکستانی آلو کو 36 عالمی منڈیوں تک برآمدی رسائی حاصل
-
ایس ای سی پی کی جانب سے سٹاک مارکیٹ میں شریعہ کمپلائنٹ بروکریج سیگمنٹ قائم، 33 اسلامی ونڈوز کی منظوری
-
پاکستانی آلو کو 36 عالمی منڈیوں تک برآمدی رسائی حاصل
-
ملک میں 79فیصد ای وی چارجنگ اسٹیشنز کے غیر رجسٹرڈ ہونے کا انکشاف
-
برائلر گوشت ، فارمی انڈوں کے نرخ مستحکم
-
1500روپے کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی، 17اگست کو فیصل آباد میں ہو گی
-
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ 4 لاکھ 59 ہزار 736 روپے ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.