توشہ خانہ ایکٹ 2024 کے قواعد تاحال نہ بن سکے

منگل 14 جولائی 2026 21:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2026ء) توشہ خانہ ایکٹ نافذ ہونے کے مہینوں بعد بھی قواعد نہ بن سکے۔ آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق توشہ خانہ ایکٹ 2024 پر عملدرآمد شروع ہی نہ ہوسکا۔

(جاری ہے)

آڈٹ رپورٹ میں بتایا گیا کہ 19 اپریل 2024 کو توشہ خانہ ایکٹ نافذ ہوا، تاحال قواعد نہ بن سکے، جس کے باعث توشہ خانہ ایکٹ جزوی طور پر غیر موثر ہوگیا۔حکام کے مطابق 5 نومبر 2025 کو معاملہ حکومت کے نوٹس میں لایا گیا جس کا تاحال جواب نہ ملا۔ کابینہ ڈویژن آڈٹ اعتراضات کا جواب دینے میں ناکام رہا ہے۔آڈٹ حکام نے رپورٹ میں سفارش کی ہے کہ توشہ خانہ قواعد کی تیاری اور نوٹیفکیشن کا عمل فوری مکمل کیا جائے۔