پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم اور ن لیگ کراچی میں پانی کا بحران پیدا کرکے مگر مچھ کے آنسو بہاتی ہیں،منعم ظفر خان
تینوں جماعتوں کا حکومتی اتحاد کے فور منصوبے کی راہ میں 20 سال سے رکاوٹ بنا ہواہے، حکومتی سرپرستی میں ٹینکر مافیا اربوں کما رہا ہے، عوام پانی سے محروم ہیں ،2029 تک بھی کے فور کا مکمل نہ ہونا اہل کراچی کے ساتھ بڑا ظلم ہے ،پانی کے بحران پر ردعمل
منگل 14 جولائی 2026 21:35
(جاری ہے)
سابق سٹی ناظم نعمت اللہ خان نے اہل کراچی کے لیے پانی کا منصوبہ کے تھری منصوبہ مقررہ مدت سے پہلے اور کم لاگت میں مکمل کیا تھا، جبکہ کے فور منصوبے کو 20سال گزرنے کے باوجود مکمل نہیں کیا جاسکا اور اس کا 3مرتبہ افتتاح کیا جاچکا ہے۔
آگمینٹیشن کا کام بھی ناقص معیار کے باعث تین مرتبہ روکا جاچکا ہے۔کراچی کی نصف سے زائد آبادی آج بھی پینے کے صاف پانی سے محروم ہے۔ کے فور منصوبہ اگر اپنے وقت پر مکمل ہوجاتا تو کراچی کے عوام آج پانی کی کمی اور بحران کی موجودہ بدترین صورتحال سے دوچار نہ ہوتے ، انہوں نے کہا کہ چند روز قبل دھابیجی کے مقام پر لائن پھٹنے سے تقریباً 100 ملین گیلن پانی ضائع ہوگیا،پانی کی لائنوں کا بار بار پھٹ جانا معمول بن چکا ہے اور حکومت اس سنگین بحران کے حل میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے، جبکہ دوسری جانب ٹینکر مافیا اربوں روپے کا پانی فروخت کررہا ہے۔ عوام کو گھروں کے نلکوں میں تو پانی نہیں ملتا لیکن ٹینکروں کو مل جاتا ہے اور شہری مہنگے داموں ٹینکر خریدنے پر مجبور ہیں ۔مزید قومی خبریں
-
سعودی عرب میں مقیم پاکستانی ڈرون حملوں کی تصاویر، ویڈیوز اور غیر مصدقہ اطلاعات شیئر نہ کریں، حافظ محمد طاہر محمود اشرفی
-
قلات ۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفرازبگٹی کے خصوصی احکامات
-
ایل ڈی اے کا تین مرلہ پلاٹ مالکان کو سہولت دینے کا فیصلہ
-
گورنرسندھ سے پاکستان امریکن کلچرل سینٹر کے وفد کی ملاقات
-
لاہورمیوزیم کی بحالی کا منصوبہ 6ارب 59کروڑ روپے میں منظور
-
لاہورہائیکورٹ نے خاتون قتل کیس میں صلح کے وقت دو شوہر سامنے آنے پرقانونی ورثا کے تعین کا حکم دے دیا
-
اپنی چھت اپنا گھر تختیوں کی سیاست نہیں بلکہ عوام کو اپنی چھت فراہم کرنے کا عملی منصوبہ ہے،عظمیٰ بخاری
-
علیمہ خانم اورعظمی خانم سمیت دیگر کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت
-
لاہورہائیکورٹ کا مغویہ سکینہ بی بی کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پرسی ایم انسپکشن ٹیم کا ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا کا اچانک دورہ
-
ناچنے والے گھوڑے میدان میں نہیں دوڑتے، فیصل کریم کنڈی کا علی امین گنڈاپور پرطنز
-
وزیراعلیٰ سندھ کا بھان سعید آباد کا دورہ، مختلف مقامات پر تعزیت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.