سر حد چیمبر ا نتخا بات بر ائے سا ل 2026-28ء کے شیڈ ول کا با ضا بطہ اعلان، تین ار اکین پر مشتمل الیکشن کمیشن کی تعینا تی کی منظوری دیدی گئی

صدر جنید الطاف کی زیر صدا رت ایگزیکٹو کمیٹی ، ازبکستان میں بزنس ایکسیلینس ایوارڈ اور سرمایہ کاری کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر آگاہ کیا سر حد چیمبر کی قیادت نے پاک ازبک دوطرفہ تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار

بدھ 15 جولائی 2026 19:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2026ء) سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخا بات بر ا ئے سا ل 2026-28 کیلئے شیڈول کا اعلان کردیا۔انتخابی شیڈول کی منظوری، سر حد چیمبر کے صدر جنید الطاف کی زیر صدارت چیمبر کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں دی گئی۔تفصیلا ت کے مطا بق،ا یگز یکٹو کمیٹی ا جلا س کے دور ان سر حد چیمبر کے سیکر ٹری جنر ل مقتصد احسن نے ایوا ن میں ا ٓئند ہ سر حد چیمبر کے انتخا با ت کیلئے شیڈ ول پیش کیا اورایو ان سے ٹر یڈ ا ٓ ر گنا ئز یشن رولز کے سیکشن اور چیمبر کے ا ٓر ٹیکل اف ایسو سی ایشن کے تحت با ضا بطہ طور پر منظور ی لی۔

اجلاس میں بزنس مین فورم کے لیڈ ر اور ایف پی سی سی آئی کے سابق صدر غضنفر بلور، سابق صدور ریاض ارشد، عدیل رؤف، فیض محمد فیضی، حسنین خورشید،ذوالفقار علی خان اورسابق سینئر نا ئب صدور شاہد حسین، ثناء اللہ خان اور عمران خان مہمند، سابق نائب صدور ا عجا ز خا ن آفر یدی، عابد اللہ یوسفزئی ، جا و ید اختر، حا ر ث مفتی اور شجا ع محمداور خالد سلطان خواجہ، عفاف علی خان، راشد اقبال، صدر گل، حسنین شیراز، انڈسٹر یلسٹ ایسو سی ایشن پشاور کے صدر ایوب زکوڑی، سہیل جاوید، نعیم الرحمن، اور غضنفر علی ساول، قیصر شہزاد، فہد امین، اشتیاق محمد، ظہور خان، صدر گل، فضل و احد اور دیگر بطور مبصرشر کت کی جبکہ سر حد چیمبر کے سینئر نا ئب صدر محمد ندیم، ایگزیکٹو کمیٹی کے ار اکین ضیاء الحق سرحدی، فضل مقیم خان، عبدالجلیل جان، عباس فواد عظیم، عدنان ناصر، آفتاب اقبال، عبدالناصر، گل زمان، اشفاق احمد، سجاد ظہیر، سیف اللہ خان، سلطان محمد، شمس الرحیم، عبدالناصر اور گل زمان بھی اجلا س کے وور ان مو جو د تھے۔

(جاری ہے)

سر حد چیمبر کی ایگزیکٹو کمیٹی نے متفقہ طور پر تجو یز کردہ نا مو ں میں سے ٹر یڈ ا ٓر گنا ئز یشز رو لز اور چیمبر کے ا ٓر ٹیکل آف ایسو سی ایشن کے تحت ملک نیاز احمد، حارث مفتی اور شجاع محمد کے ناموں کی بطور ممبر الیکشن کمیشن کی حیثیت سے با ضا بطہ منظور ی دی۔الیکشن شیڈول کے مطابق، سر حد چیمبرکی ایگزیکٹو کمیٹی کے 22 ارکان کیلئے انتخابات 17 ستمبر 2026کو منعقد ہو نگے جبکہ صدر، سینئر نائب صدر اور نائب صدر کے عہدوں کے انتخاب کیلئے پولنگ 22 ستمبر2026 ہو گی۔

نئی کا بینہ جنرل باڈی اجلاس کے بعد یکم اکتو بر 2026کو اپنی ذمہ داریاں سنبھالے گی۔انتخا بی شیڈ ول کے مطا بق، کاغذات نا مز دگی کی جانچ پڑتال اور امیدواروں کی فہرست کی 26 اگست 2026 کو ا ٓویزاں کی جا ئیگی جبکہ کاغذات نا مز دگیو ں پر اعتراضات 27 اگست تک جمع کرائے جا سکیں گے اور تما م ا عتر اضا ت کو یکم ستمبر تک نمٹا یا جا ئیگا۔شیڈول کے مطابق،کاغذات نامزدگی 11 ستمبر تک واپس لیے جا سکیں گے۔

امیدواروں کی حتمی فہرست 12 ستمبر کو آویزاں کی جائے گی۔اس سے قبل، صدر جنید الطاف نے اجلاس کو سر حد چیمبر آف کا مر س ا ینڈ انڈسٹری کے زیرِ اہتمام حال ہی میں منعقدہ 'بزنس ایکسیلنس ایوارڈ' اور 'انویسٹمنٹ 2026' کی کامیاب انعقاد کے حوا لے سے ایوان کو تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ سر حد چیمبر پاکٍ-ازبک دوطرفہ تجارت اور اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

سر حد چیمبر کے صدر جنید الطاف نے تاشقند، ازبکستان میں 'بزنس ایکسیلنس ایوارڈ اینڈ انویسٹمنٹ کانفرنس 2026' کے کامیاب انعقاد پر آرگنائزنگ کمیٹی کی کوششوں کو سراہا۔ایگزیکٹو کمیٹی نے سینئر ایگزیکٹو رکن اور سابق سینئر نائب صدر ضیاء الحق سرحدی کو حکومت کی جانب سے نمایاں خدمات کے اعتراف میں 'ستارہ امتیاز' سے نوازے جانے پر مبارکباد پیش کی۔

اس موقع پر سرحد چیمبر کے صدر جنید الطاف نے سینئر ایگزیکٹو رکن ضیاء الحق سرحدی کو یادگاری شیلڈ پیش کیا۔ سر حد چیمبر کے ایگز یکٹو کمیٹی کے سینئر رکن ضیا ء الحق سرحدی نے بھی تقریب سے خطاب کیا اور سر حد چیمبر کے قیادت اور ایگز یکٹو کمیٹی کے جا نب سے عزت افزائی کرنے پردلی کی گہرا ئیو ں سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکو مت کی جا نب سے انھیں 'ستارہ امتیاز'سے نوا زنہ، پوری سر حد چیمبر اور کاروباری برادری کی کامیابی اور اعزاز کی با ت ہے ۔