نوابزادہ جمال رئیسانی سے قبائلی معززین اور طلباء کی ملاقات ،مسائل سے آگاہ کیا

بدھ 15 جولائی 2026 20:12

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2026ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و ایم این اے نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی سے بدھ کے روزسراوان ہاس کوئٹہ میں حلقہ این اے 264 سریاب سے تعلق رکھنے والے مختلف وفود، معززینِ علاقہ اور طلبہ نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران حلقہ این اے 264 سریاب کے عوام کو درپیش مسائل، علاقے کی ترقی، تعلیمی سہولیات، نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع اور دیگر عوامی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نے کہا کہ حلقہ این اے 264 سریاب کے عوام کی خدمت، نوجوانوں کے روشن مستقبل، معیاری تعلیم اور پائیدار ترقی کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوام کے اعتماد پر پورا اترتے ہوئے حلقے کے مسائل کے حل اور فلاح و بہبود کے لیے اپنی کوششیں مزید تیز کی جائیں گی۔