ڈیرہ اسماعیل خان کی ترقی اولین ترجیح ہے، گورنر خیبرپختونخوا
جمعہ 17 جولائی 2026 13:03
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد عوام کو ان کی دہلیز پر معیاری طبی سہولیات فراہم کرنا ہے۔ گورنر نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے تعاون سے ایس آئی یو ٹی (SIUT) کے قیام پر بھی پیش رفت جاری ہے، جس سے گردوں اور دیگر پیچیدہ امراض میں مبتلا مریضوں کو کراچی سمیت دور دراز شہروں کا سفر نہیں کرنا پڑے گا۔
ہسپتال کی اراضی کا حصول آخری مرحلہ میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ گرین فیلڈ انٹرنیشنل ایئرپورٹ منصوبہ جنوبی خیبرپختونخوا کی معاشی ترقی کے لیے انتہائی اہم ہے، یہ منصوبہ پاکستان ایوی ایشن اتھارٹی کے بورڈ کی منظوری کے مرحلہ میں ہے، اسی طرح موجودہ ڈیرہ اسماعیل خان ایئرپورٹ کے رن وے کو مکمل طور پر بحال کر کے اسے علاقائی فضائی آپریشن کے لیے فعال بنانے کے لئے بھی رابطے جاری ہیں۔ نئی ایئر لائن ساؤتھ ایئر کی جانب سے ابتدائی مرحلے میں ڈیرہ اسماعیل خان، چترال ایئر پورٹ کوئٹہ، پشاور اور لاہور کے لیے پروازیں بحال کرنے کی کوشش کی جا رہی ہیں۔ گورنر نے کہا کہ سعودی ایئرلائنز کا دفتر پشاور میں قائم ہوچکا ہے، پشاور مدینہ منورہ فلائٹس اور خیبرپختونخوا کو روڈ ٹو مکہ منصوبے میں پشاور کے زریعے شامل کرنے کے لیے بھی متعلقہ حکام سے رابطے جاری ہیں۔ تعلیم اور نوجوانوں کی استعداد کار کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ غلام اسحاق خان انسٹی ٹیوٹ اور گومل یونیورسٹی کے تعاون سے نوجوانوں کے لیے 3 ماہ کے آئی ٹی کورسز شروع کرنے کی تجویز زیر غور ہے، جن میں کامیاب شرکا کو غلام اسحاق خان انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے سرٹیفکیٹس جاری کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں دو کنال اراضی نادرا کمپلیکس کے لیے مختص کی جا چکی ہے جبکہ ڈیرہ میں نادرا زون کے قیام اور جنوبی اضلاع میں نادرا سہولیات کی مزید توسیع کے لیے بھی اقدامات جاری ہیں۔ اس کے علاوہ نادرا مراکز میں پاسپورٹ کائونٹرز کے قیام سے شہریوں کو ایک ہی جگہ متعدد سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ توانائی کے شعبے پر بات کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ بند کورائی گرڈ سٹیشن کا ٹرانسفارمر نصب ہو چکا ہے اور اس کا افتتاح جلد کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ڈیرہ گرڈ سٹیشن نمبر 2 پر نئے ٹرانسفارمر کی تنصیب سے کم وولٹیج اور ٹرپنگ کے مسائل میں نمایاں کمی آئے گی۔ تاہم بعض مقامات پر بجلی کی نئی لائنوں کی تنصیب عدالتی اسٹے آرڈرز کی وجہ سے متاثر ہے۔ اگر مقامی لوگ تعاون کریں اور قانونی رکاوٹیں دور ہوں تو منصوبے بروقت مکمل کیے جا سکتے ہیں۔ اس حوالہ سے مقامی آبادی کے خدشات کو دور کرنے کے لئے گورنر ہائوس کا تعاون موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو سہولیات دینا چاہتی ہے اس لیے ترقیاتی منصوبوں کی راہ میں غیر ضروری رکاوٹیں نہیں آنی چاہئیں۔ گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ تین ماہ کے اندر دوسری ٹرانسمیشن لائن مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جبکہ متبادل بجلی کی لائن بچھانے پر بھی کام جاری ہے تاکہ مستقبل میں بجلی کی فراہمی مزید مستحکم اور بلا تعطل بنائی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی خیبرپختونخوا کے عوام سے کیے گئے تمام ترقیاتی وعدے مرحلہ وار پورے کیے جائیں گے اور ڈیرہ اسماعیل خان کو صحت، تعلیم، توانائی، انفراسٹرکچر اور سرمایہ کاری کا ایک جدید علاقائی مرکز بنایا جائے گا۔مزید قومی خبریں
-
مریم نواز کی گفتگو چوری اور سینہ زوری ہے
-
پاسپورٹ تجدید میں بڑی سہولت، عازمین حج 2027 فوری بنیادوں پر پاسپورٹ بنوا سکیں گے
-
خیبرپختونخوا اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کی نئی مراعات اور استثنیٰ کی تفصیلات سامنے آگئیں
-
رانا تنویرحسین سے ڈبلیو ایف پی کی نمائندہ اور کنٹری ڈائریکٹر انیتا ہرش کی ملاقات،مختلف امورپر گفتگو
-
آصفہ بھٹو زرداری کا لیاری میں سپینسر آئی ہسپتال کا دورہ،ٹیم کی عوامی خدمت اور پیشہ ورانہ خدمات کو سراہا
-
جیل میں عالیہ حمزہ پر قاتلانہ حملے کی اطلاع ملی ہے ‘سلمان اکر م راجہ
-
آزاد کشمیر الیکشن کے پہلے مرحلے میں کشمیریوں نے نواز شریف کے حق میں فیصلہ دیدیا ،عظمی بخاری
-
ہیپاٹائٹس کے خاتمہ اور صحت مند پاکستان کا وژن حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، گورنرسندھ
-
حکومت صحت کے شعبے کو درپیش مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلی
-
وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا کا دورہ مانسہرہ ، پریس کلب کے لیے ایک کروڑ روپے گرانٹ، سولرائزیشن اور رینوویشن کا اعلان
-
ْپنجاب زراعت کے ڈیجیٹل دور میں داخل، کھیت پر ٹیسٹ ،موقع پر رپورٹ، فوراً رہنمائی کی جائیگی
-
ڈاکٹرعارف علوی اور اہلخانہ کے بینک اکاؤنٹس بلاک کرنے کا کیس، تفتیشی افسر کو طلب کرلیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.