بھارتی پنجاب کے جرائم پیشہ نیٹ ورک کا کارندہ امریکا میں گرفتار

یف بی آئی کی کارروائی میں گرفتار ملزم مختلف جرائم میں ملوث بھگوان پوریا گروہ کے لیے کام کر رہا تھا،غیرملکی میڈیا

ہفتہ 18 جولائی 2026 17:22

بھارتی پنجاب کے جرائم پیشہ نیٹ ورک کا کارندہ امریکا میں گرفتار
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2026ء) بھارتی جرائم پیشہ نیٹ ورکس کے خلاف عالمی سطح پر گھیرا تنگ ہونے لگا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا میں تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے کارروائی کرتے ہوئے سنگین جرائم میں ملوث ایک بھارتی شہری کو گرفتار کر لیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق سنگین جرائم میں ملوث بھارتی شہری نتیش کوشل امریکی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی گرفت میں آ گیا ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق ایف بی آئی کی کارروائی میں گرفتار ہونے والا ملزم مختلف جرائم میں ملوث بھگوان پوریا گروہ کے لیے کام کر رہا تھا۔رپورٹس کے مطابق بھارتی پنجاب سے شروع ہونے والا یہ جرائم پیشہ نیٹ ورک امریکی ریاست کیلیفورنیا تک اپنی جڑیں مضبوط کر چکا ہے۔بھارتی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف امریکی سیکیورٹی اداروں کا آپریشن ہارڈ بال کامیابی سے جاری ہے۔ایف بی آئی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر پیٹرک گینڈی کے مطابق بھارتی مجرمانہ تنظیمیں بھتہ خوری کے نیٹ ورک چلانے کے لیے کرپٹ اہلکاروں کا سہارا لیتی رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :