ایران، بوشہر نیو کلیئر پاور پلانٹ پر امریکی حملے میں ہونے والے نقصان کی سیٹلائٹ تصاویر سامنے آ گئیں
ہفتہ 18 جولائی 2026 17:22
(جاری ہے)
رپورٹ کے مطابق صوبہ بوشہر کے نائب گورنر احسان جہانیان کا کہنا تھا کہ 9 جولائی کو صوبے کے مختلف مقامات کو نشانہ بنایا گیا جن میں بوشہر جوہری بجلی گھر کے اطراف، چوغادک کا ایک فوجی مرکز اور جنوبی ساحلی ماہی گیری بندرگاہ شامل تھی تاہم بعد میں انہوں نے بتایا کہ جوہری بجلی گھر کا ری ایکٹر متاثر نہیں ہوا اور معمول کے مطابق کام کرتا رہا۔
امریکی مرکزی کمان کے مطابق 7 اور 8 جولائی کو ایران میں تقریبا 90 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا جن میں فضائی دفاعی نظام، میزائل و ڈرون ذخائر، بحری اثاثے اور فوجی تنصیبات شامل تھیں۔امریکی حکام نے بوشہر یا کسی جوہری مرکز کا نام ہدف کے طور پر ظاہر نہیں کیا۔واضح رہے کہ بوشہر ایران کا واحد فعال جوہری بجلی گھر ہے، اس میں ایک فعال اور ایک نامکمل ری ایکٹر موجود ہے۔ماہرین کا کہنا تھا کہ اس مرکز میں جوہری ایندھن اور تابکار مواد موجود ہونے کے باعث اس کے کولنگ نظام، بجلی کی فراہمی یا حفاظتی ڈھانچے کو نقصان پہنچنے کی صورت میں سنگین خطرات پیدا ہو سکتے ہیں۔بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے ریکارڈ کے مطابق 2026 میں مارچ اور اپریل کے دوران بھی بوشہر پلانٹ کے قریب متعدد حملوں اور گولہ باری کے واقعات رپورٹ ہوئے تھے تاہم ایران نے ہر بار ری ایکٹر کو محفوظ اور فعال قرار دیا۔بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی نے ایک بار پھر زور دیا ہے کہ جوہری تنصیبات کو کبھی بھی مسلح حملوں کا ہدف نہیں بنانا چاہیے کیونکہ اس کے سنگین انسانی، ماحولیاتی اور علاقائی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
ایران کیخلاف جارحیت بڑھانے کی تیاری، امریکا نے درجنوں ری فیولنگ طیارے اسرائیل بھیج دئیے
-
اردن میں الازرق ائیر بیس کو نشانہ بنایا جس میں فائٹر جیٹس اور دیگر امریکی طیارے تباہ ہوئی: ایرانی پاسداران انقلاب
-
بھارتی پنجاب کے جرائم پیشہ نیٹ ورک کا کارندہ امریکا میں گرفتار
-
ایران، بوشہر نیو کلیئر پاور پلانٹ پر امریکی حملے میں ہونے والے نقصان کی سیٹلائٹ تصاویر سامنے آ گئیں
-
امریکا، طلبہ کے ویزوں کی مدت مقرر، توسیع سخت جانچ پڑتال سے مشروط
-
ٹرمپ نے امریکی انتخابات میں مداخلت کی دستاویز نشر کر دیں
-
ٹرمپ ایرانی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے پر غور کر رہے،امریکی میڈیا
-
پاکستان اور کویت کے درمیان دفاعی تعاون کے دائرہ کار کو بڑھانے پر مذاکرات جاری ہیں
-
وینزویلا ، زلزلوں سے اموات بڑھ کر 4,930 ہو گئیں، 21 ہزار افراد امدادی کیمپوں میں مقیم
-
ٹرمپ کی 3 بڑے نیوز چینلز کو لائسنس منسوخ کرنے کی دھمکی
-
افغان سرحدی راستوں سے ہمسایہ ممالک میں منشیات کی اسمگلنگ سے خطے کو خطرہ
-
پاکستانی سفارت خانہ نے مصنوعی ذہانت، ویب 3 اور اسٹارٹ اپ اختراعات میں پاکستان ۔ جاپان تعاون کو فروغ دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.