پاکستان اور کویت کے درمیان دفاعی تعاون کے دائرہ کار کو بڑھانے پر مذاکرات جاری ہیں
کویت پاکستان کے ساتھ سعودی عرب جیسا معاہدہ چاہتا ہے، کویت پاکستانی فوج، جنگی طیاروں اور ڈرونز کی تعیناتی کا خواہاں، بدلے میں کویت توانائی، سرمایہ کاری اور معاشی شعبوں میں مواقع فراہم کرے گا، رائٹرز کی رپورٹ
ثنااللہ ناگرہ
جمعہ 17 جولائی 2026
21:52
(جاری ہے)
رائٹرز نے گزشتہ روز رپورٹ کیا تھا کہ اسلام آباد میں یہ خدشات بڑھ رہے ہیں کہ گزشتہ سال سعودی عرب کے ساتھ ہونے والا باہمی دفاعی معاہدہ پاکستان کو امریکہ اور ایران کے درمیان ممکنہ جنگ میں الجھا سکتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایران سے منسلک حوثی تحریک کی جانب سے پیر کے روز سعودی عرب پر حملے کے بعد پاکستان نے ایران کو پیغام دیا کہ مملکت پر کسی بھی حملے کو پاکستان اپنے خلاف حملہ تصور کرے گا۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان اور کویت کے درمیان 2023 سے فوجی تربیت اور مشترکہ مشقوں پر مشتمل محدود دفاعی تعاون موجود ہے، تاہم اب کویت پاکستان کے ساتھ سعودی عرب جیسے دفاعی معاہدے کا خواہاں ہے۔ ایک پاکستانی سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ کویت کی خواہش ہے کہ پاکستان ہزاروں فوجی، جنگی طیارے، ڈرونز، فضائی دفاعی نظام اور دیگر دفاعی سہولیات فراہم کرے۔ تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اس حد تک جانے پر آمادہ دکھائی نہیں دیتا، کیونکہ سعودی عرب کے ساتھ اس کا دفاعی معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان کئی دہائیوں پر محیط قریبی تعلقات کا نتیجہ ہے۔ مذاکرات سے آگاہ ایک پاکستانی سکیورٹی عہدیدار کے مطابق کویت کی خواہشات کی فہرست میں تقریباً ہر چیز شامل ہے، لیکن ایک بات واضح ہے کہ اس مرحلے پر ہم جنگی افواج کی تعیناتی پر نہ غور کر رہے ہیں اور نہ ہی ایسا کر سکتے ہیں۔ رائٹرز نے اس معاملے پر چار پاکستانی اور ایک کے ساتھ مشرقِ وسطیٰ کے حوالے سے گفتگو کی، تاہم کسی بھی ذریعے کو باضابطہ طور پر مؤقف دینے کی اجازت نہیں تھی۔ پاکستان کے عسکری شعبۂ تعلقاتِ عامہ اور کویت کی وزارتِ اطلاعات نے رائٹرز کی جانب سے تبصرے کی درخواست کا کوئی جواب نہیں دیا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
ایران کیخلاف جارحیت بڑھانے کی تیاری، امریکا نے درجنوں ری فیولنگ طیارے اسرائیل بھیج دئیے
-
اردن میں الازرق ائیر بیس کو نشانہ بنایا جس میں فائٹر جیٹس اور دیگر امریکی طیارے تباہ ہوئی: ایرانی پاسداران انقلاب
-
بھارتی پنجاب کے جرائم پیشہ نیٹ ورک کا کارندہ امریکا میں گرفتار
-
ایران، بوشہر نیو کلیئر پاور پلانٹ پر امریکی حملے میں ہونے والے نقصان کی سیٹلائٹ تصاویر سامنے آ گئیں
-
امریکا، طلبہ کے ویزوں کی مدت مقرر، توسیع سخت جانچ پڑتال سے مشروط
-
ٹرمپ نے امریکی انتخابات میں مداخلت کی دستاویز نشر کر دیں
-
ٹرمپ ایرانی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے پر غور کر رہے،امریکی میڈیا
-
پاکستان اور کویت کے درمیان دفاعی تعاون کے دائرہ کار کو بڑھانے پر مذاکرات جاری ہیں
-
وینزویلا ، زلزلوں سے اموات بڑھ کر 4,930 ہو گئیں، 21 ہزار افراد امدادی کیمپوں میں مقیم
-
ٹرمپ کی 3 بڑے نیوز چینلز کو لائسنس منسوخ کرنے کی دھمکی
-
افغان سرحدی راستوں سے ہمسایہ ممالک میں منشیات کی اسمگلنگ سے خطے کو خطرہ
-
پاکستانی سفارت خانہ نے مصنوعی ذہانت، ویب 3 اور اسٹارٹ اپ اختراعات میں پاکستان ۔ جاپان تعاون کو فروغ دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.