ساہیوال، جعلی دستاویزات ، ٹمپرنگ ،سیاسی جماعت کے عہدیدار ، زمیندار ، بیوپاری کیخلاف 71لاکھ روپے نقدی ہتھیا نے پر مقدمات درج

ہفتہ 18 جولائی 2026 23:05

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2026ء) جعلی دستاویزات ، ٹمپرنگ ، ایک سیاسی جماعت کے عہدیدار ، زمیندار اور بیوپاری کے خلاف 71لاکھ روپے نقدی ہتھیانے کے مقدمات درج ر کے تین افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ چک 58جی ڈی کے زمیندار شاہ نواز سید حسن فخر شیزازی نے اپنا ایک کنال رقبہ 8لاکھ روپے میں فروخت کیا اور اقرار نامہ لکھ کر ایک لاکھ روپے ایڈونس لے لیا جس کے بعد مختلف اوقات میں آٹھ لاکھ روپے کی وصولی کر لی اب اقرار نامہ میں ہیر اپھیر ی کی جو پکڑی گئی۔

چک 58چارآر میں عرفان سے ندیم وسیم، جاوید مسیح ، اشرف مسیح نے اپنی اراضی 4کنال 3مرلہ کا ٹھیکہ 40ہزا رایکڑ کے حساب سے 30جون 2018سے 30جون2025تک حاصل کیا لیکن ملزموں نے دستاویزات ٹھیکہ داری میں ٹمپرنگ کر کے ٹھکیہ 2021سے 30جون 2034تک خود ہی کر لیا۔

(جاری ہے)

یہ جعل سازی پکڑ ی گئی۔ چک 61پانچ ایل میں ساجد عباس سے محمد یار سیال نے ٹریکٹر سات لاکھ روپے میں خرید کیا اورکیش کے لیے چیک دے دیا جب ساجد عباس چیک کیش کر انے بینک گیا تو اکاؤنٹ نمبر چیک محمد یار کی بجائے پٹھانی بی بی کے نام پر پایا گیا ملزم جعل سازی کر کے فرار ہو گیا۔

چیچہ وطنی ہاؤسنگ کالونی میں ندیم اسماعیل بیوپاری نے محمد اطہر رانا ، اور عابد علی سے ایک گاڑی نمبر 972اے جی بی ٹیوٹا ہائی لیکس 50لاکھ روپے میں خریدی رقم ادائیگی کے بعد جب گاڑی کے کاغذات کی چیکنگ کرائی گئی تو کاغذات بو گس اور جعلی پائے گئے جس پر عدالت نے مقدمہ درج کر نے کا حکم د ے دیا۔ پولیس سول لائنز ، نو شاہ ، یو سف والا اور سٹی چیچہ وطنی نے شاہ نواز ، عرفان ، ساجد عباس، اور ندیم اسماعیل کی مدعیت میں چار مقدمات 471,468,420ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے اور تین ملزموں کو گرفتار کر لیا۔