گلوبل سپر لیگ کھیلنے لاہور قلندرزگیانا پہنچ گئی

نوجوان پاکستان کرکٹ کیلے قیمتی اثاثہ ثابت ہونگے، عاطف رانا گلوبل سپر لیگ 23 جولائی سے یکم اگست تک گیانا نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی

اتوار 19 جولائی 2026 18:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2026ء) گلوبل سپر کرکٹ لیگ کھیلنے کیلئے لاہور قلندرز کی ٹیم گیانا پہنچ گئی، لاہور قلندرز کے مالک عاطف رانا کے مطابق فرنچائز کا مقصد مستقبل کے اسٹارز تیار کرنا ہے، اسی وژن کے تحت ایکسون موبل گلوبل سپر لیگ کیلے نوجوان اور ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ تشکیل دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

عاطف رانا نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کو بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کیا جا رہا ہے تاکہ وہ مستقبل میں پاکستان کرکٹ کیلئے قیمتی اثاثہ ثابت ہوں۔ انہوںنے کہاکہ گلوبل سپر لیگ 23 جولائی سے یکم اگست تک گیانا نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی،لاہور قلندرز کے اسکواڈ کی قیادت نیوزی لینڈ کے مائیکل بریسویل کرینگے جبکہ ٹیم میں پرویز حسین ایمون (بنگلہ دیش)، شیان جہانگیر (امریکا)، ڈیلانو پوٹگیٹر (جنوبی افریقہ)، عبداللہ شفیق، اسامہ میر، شامل حسین، محمد نعیم، عمران رندھاوا، مہران ممتاز، فرحان یوسف، شہاب خان، محمد باسط اور علی شبیر شامل ہیں۔