بلدیاتی حکومت نے تاریخی ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کر دیا ہے،کرم اللہ وقاصی
جمعرات 30 جولائی 2026 22:42
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی جانب سے کراچی کی 139 اہم شاہراہوں کی بحالی کے عظیم الشان منصوبے کے اعلان کے بعد ضلع شرقی اور ٹاون میونسپل کارپوریشنز کی حدود میں شامل سڑکوں کی تفصیلات جاری کر دی گئی ہیں۔
کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن میں پاکستان پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر اور میئر کراچی کے ترجمان کرم اللہ وقاصی نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی بلدیاتی قیادت کراچی کی تعمیر و ترقی کے لیے عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے اور شہر کے انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے ایک جامع اور دیرپا منصوبہ بندی کے تحت ترقیاتی کاموں کا آغاز کیا جا چکا ہے۔ترجمان میئر کراچی و پارلیمانی لیڈر پیپلزپارٹی کے ایم سی کرم اللہ وقاصی نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے وڑن، صدرِ پاکستان آصف علی زرداری کی سرپرستی، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی بھرپور معاونت اور میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی قیادت میں کراچی میں ترقیاتی منصوبوں کا ایک نیا باب رقم کیا جا رہا ہے۔ چودہ ارب روپے کی لاگت سے شروع کیے جانے والے اس میگا منصوبے کے تحت شہر کی 139 اہم شاہراہوں کی تعمیر و بحالی کی جائے گی، جس کے لیے ٹینڈر کے اجرائ کا عمل مکمل ہو چکا ہے اور تمام قانونی و تکنیکی تقاضے پورے ہونے کے فوراً بعد عملی کام کا ا?غاز کر دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ضلع شرقی کے مختلف ٹاونز میں شامل اہم شاہراہوں، رابطہ سڑکوں، دو رویہ سڑکوں، نالوں کے اطراف واقع سڑکوں اور پیور بلاک منصوبوں کی مرمت و بحالی اس منصوبے کا اہم حصہ ہیں۔ ان میں سر سید روڈ، کشمیر روڈ، طارق روڈ، جوہر روڈ، امیر خسرو روڈ، جگر مراد آبادی روڈ، مریم مسجد جناح روڈ، ویسٹ وہارف روڈ، سو فٹ روڈ، شاہراہ فیصل، دارالصحت اسپتال سے جوہر ہل روڈ، سپارکو روڈ، گلزار خان روڈ، مولانا عبید اللہ سندھی روڈ، میر زمان خان روڈ، معمار ایونیو روڈ، ڈاکٹر نشاط ملک روڈ، کے الیکٹرک گرڈ اسٹیشن سے ڈالمیا سیمنٹ فیکٹری روڈ، حسن اسکوائر کے مختلف بلاکس، کشمیر پارک سے سندھی ہوٹل روڈ اور قمر عباسی روڈ سمیت متعدد اہم شاہراہیں شامل ہیں۔ترجمان میئر کراچی و پارلیمانی لیڈر پیپلزپارٹی کے ایم سی کرم اللہ وقاصی نے مزید کہا کہ کراچی کے ٹریفک نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے مزید فلائی اوورز کی تعمیر کے مجوزہ مقامات کا بھی جائزہ لیا ہے اور محکمہ انجینئرنگ کو منصوبوں کی فزیبلٹی رپورٹس جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ ان منصوبوں کی تکمیل سے نہ صرف ٹریفک کی روانی میں نمایاں بہتری آئے گی بلکہ کراچی میں مزید ٹریفک فری کوریڈورز کے قیام کی راہ بھی ہموار ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے اور پروکیورمنٹ کے پورے عمل کی نگرانی خود میئر کراچی کی جانب سے کی جا رہی ہے تاکہ عوام کے ٹیکس کے پیسے کا بہترین اور شفاف استعمال یقینی بنایا جا سکے۔ اس منصوبے کے تحت شہر کی مزید 41 اہم سڑکوں پر جدید اور معیاری اسٹریٹ لائٹس بھی نصب کی جائیں گی، جو شہریوں کو محفوظ اور بہتر سفری سہولیات فراہم کرنے میں معاون ثابت ہوں گی۔ترجمان میئر کراچی و پارلیمانی لیڈر پیپلزپارٹی کے ایم سی کرم اللہ وقاصی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی بلدیاتی قیادت نعروں، دعووں اور سیاسی پروپیگنڈے کے بجائے عملی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔ کراچی کے عوام آج ترقیاتی منصوبوں کی صورت میں اس خدمت کو اپنی آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں۔ ایک سال کے اندر ان منصوبوں کی تکمیل شہر کے انفراسٹرکچر میں ایک تاریخی تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہوگی اور کراچی کو ایک جدید، خوبصورت اور ترقی یافتہ میگا سٹی بنانے کے خواب کو عملی شکل دے گی۔مزید قومی خبریں
-
احسن اقبال کا ہتک عزت کا دعویٰ منظور، عدالت کا مراد سعید کو 25 لاکھ ہرجانہ ادا کرنے کا حکم
-
ساہیوال ، اداکارہ اورتین طالبات سمیت 4 لڑکیاں اغوا، نقدی اورزیورات بھی لوٹ لئے
-
حنیف عباسی کاسینئر سیاستدان اور رکن قومی اسمبلی ملک اقبال چنڑ کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
-
پنجاب میں پیشہ وربھکاری مافیا کے خلاف کریک ڈائون کا حکم
-
پیشہ ورانہ مہارت کی اعلی مثال
-
بچے بچے کو پتہ ہے الیکشن میں ن لیگ بری طرح ہاری، دھاندلی سے جتوایا گیا، سعید غنی
-
خوشی ہے پاکستان کی بیٹیاں آگے بڑھ کر خود کو منوا رہی ہیں، مریم نواز
-
خوشی ہے پاکستان کی بیٹیاں آگے بڑھ کر خود کو منوا رہی ہیں: مریم نواز شریف
-
شہداء قوم کا فخر، ریاست کی طاقت ،ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں، میر سرفراز بگٹی
-
وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کاسینئر سیاستدان اور رکن قومی اسمبلی ملک اقبال چنڑ کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
-
ًچوہدری شافع حسین کی زیر صدارت پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقع کے حوالے سے بریفنگ سیشن
-
مرتضیٰ وہاب نے 41 کروڑ روپے سے بنے ڈوئل کیرج وے منصوبے کا افتتاح کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.