کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری5 اگست کو یوم استحصال کشمیر منائیں گے
منگل 4 اگست 2026 14:20
(جاری ہے)
حریت کانفرنس نے کہاکہ یہ دن منانے کا مقصد عالمی برادری کو مقبوضہ علاقے میں تعینات دس لاکھ سے زائد بھارتی فوجیوں کی طرف سے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے وحشیانہ ظلم و تشدد کے بارے میں آگاہ کرنا ہے ۔
حریت کانفرنس نے کہا کہ سات سال سے مسلسل فوجی محاصرے اورجاری بھارتی ریاستی دہشت گردی کی وجہ سے کشمیریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور فرقہ پرست بی جے پی حکومت نے جموں و کشمیر کو ایک ٹارچر چیمبر میں تبدیل کر دیا ہے۔دیگر حریت رہنمائوں اور تنظیموں نے سرینگر میں جاری اپنے بیانات میں کہاہے کہ کشمیری مودی کی بھارتی حکومت کے 5اگست 2019کے غیر قانونی اور غیر آئینی اقدامات کو قبول نہیں کرتے اور تنازعہ کشمیر کے حل تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ اقوام متحدہ کے زیرانتظام متنازعہ علاقے میں بھارت کے غیر قانونی اور غیر آئینی اقدامات کا نوٹس لے۔انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں اس وقت تک پائیدار امن قائم نہیں ہو سکتا جب تک تنازعہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل نہیں ہوتا۔ادھرکل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ نے 5اگست2019کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کے خلاف کل (بدھ )یوم سیاہ منانے کی حریت کانفرنس کی اپیل کی حمایت کی ہے ۔حریت کنوینئر غلام محمد صفی اور جملہ کشمیری حریت قیادت نے اسلام آباد میں جاری اپنے بیانات میں کہا ہے کہ اس دن پوری دنیا کو یہ واضح پیغام دیا جائے گاکہ کشمیری عوام بھارت کے مسلط کردہ غیر قانونی اقدامات کو ہرگز تسلیم نہیں کرتے جواقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہیں۔مزید کشمیر کی خبریں
-
مظفرآباد ، موبائل نیٹ ورک کمپنیوں کی ناقص سروس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا
-
گزشتہ ایک سال میں 4 ہزار7 سو سے زائد کشمیریوں کوگرفتارکیاگیا
-
صدرآزاد کشمیر کیلئے پونچھ ڈویژن سے ڈاکٹر نجیب نقی کی نامزدگی خصوصی اہمیت کی حامل ہے، طارق فضل چوہدری
-
صدر آزاد کشمیر کے لئے پونچھ ڈویژن سے ڈاکٹر نجیب نقی کی نامزدگی خصوصی اہمیت کی حامل ہے، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری
-
ادھم پورمیں بھارتی فورسزنے 2 نوجوان شہیدکردیئے
-
بھارتی فورسز نے تین کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیا
-
آزاد کشمیر کی ترقیاتی ترجیحات کا جائزہ، اسحاق ڈار کی عملدرآمد تیز کرنے کی ہدایت
-
بھارتی فوجیوں نے جنوری 1989سے اب تک 96ہزار502بے گناہ کشمیری شہید کئے
-
آزاد کشمیر الیکشن،ووٹ پر ڈاکہ مارا گیا، ریاست کو فیصلہ کرنا ہے کہ قومی مفاد زیادہ اہم ہے یا (ن )لیگ کا مفاد ، بلاول بھٹو زرداری
-
جھکیں گے نہ پیچھے ہٹیں گے ، عوامی مینڈیٹ کا ہر قیمت پر دفاع کرینگے، دھاندلی کے الزامات کی شفاف تحقیقات ہوں، بلاول بھٹو
-
آزاد کشمیر کے عوام نے ترقی، استحکام اور خدمت کے حق میں فیصلہ دیا، طارق فضل چوہدری
-
آزاد کشمیر میں اتنے ہی صاف شفاف انتخابات ہونگے جتنے پاکستان کے رہے ہیں، بلاول بھٹو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.