ایس ای سی پی نے کارپوریٹ ڈیٹ مارکیٹ میں اصلاحات کے لیے ورکنگ گروپ قائم کر دیا
منگل 4 اگست 2026 18:45
(جاری ہے)
ورکنگ گروپ میں وزارت خزانہ، ایس ای سی پی، کیپیٹل مارکیٹ کے اداروں، بینکوں، مالیاتی اداروں، کریڈٹ ریٹنگ ایجنسیوں، قانونی ماہرین اور دیگر اہم مارکیٹ اسٹیک ہولڈرز کے نمائندگان شامل ہیں۔
وسیع نمائندگی پر مشتمل یہ ورکنگ گروپ تین اہم شعبوں پر توجہ دیتے ہوئے قابل عمل سفارشات مرتب کرے گا، جن میں ڈیٹ سیکیورٹیز کے اجرا کے طریقہ کار کو آسان بنانا، اجرا کی لاگت میں کمی لانا، اور قانونی دستاویزات کو معیاری بنانا شامل ہے، تاکہ اجرا کا عمل تیز، آسان اور کم لاگت بنایا جا سکے۔ گروپ ڈیٹ سیکیورٹیز کے اجرا میں اضافے، سرمایہ کاروں کی زیادہ شمولیت اور پاکستان کی کارپوریٹ ڈیٹ مارکیٹ کے فروغ کے لیے عملی سفارشات پیش کرے گا۔ورکنگ گروپ کی سفارشات مستقبل میں کارپوریٹ ڈیٹ مارکیٹ کو مضبوط بنانے، مارکیٹ کی استعداد اور کارکردگی بہتر بنانے اور کاروباری اداروں کی طویل المدتی سرمایہ تک رسائی کو آسان بنانے کے لیے ریگولیٹری اور پالیسی اصلاحات کی بنیاد فراہم کریں گی۔چیئرمین ایس ای سی پی ڈاکٹر کبیر احمد سدھو نے کہا کہ کارپوریٹ ڈیٹ مارکیٹ کا فروغ اور استحکام ایس ای سی پی کی اہم ترجیح ہے۔ ایک مضبوط ڈیٹ مارکیٹ کارپوریٹ سیکٹر، صنعت اور حکومت کے لیے طویل المدتی سرمایہ کے متنوع ذرائع فراہم کرے گی، ادارہ جاتی سرمایہ کاری کو فروغ دے گی اور انفراسٹرکچر و صنعتی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان آنے والے ناروے کے وزیر خارجہ نے اپنا سامان خود اٹھایا، سادگی نے توجہ حاصل کرلی
-
رجب بٹ اپنی دوسری شادی سسٹرولوجی کے خاندان میں کریں گے، ماہر نجوم کی پیشگوئی
-
سہیل آفریدی اڈیالہ پہنچے تو پولیس نے راستہ روک لیا، ملاقات نہ ہونے پر کارکنوں کیلئے اہم اعلان
-
بلوچستان کے طلبہ ملکی جامعات میں تعلیم حاصل کرکے ملک و صوبے کی ترقی میں کردار ادا کریں، وزیراعلیٰ
-
نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت گندم سے متعلق امور کی سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس
-
فیلڈ مارشل سید عاصم منیرسے ناروے کے وزیر خارجہ ایسپن بارتھ ایرڈے کی ملاقات
-
مبینہ ڈرگ ڈیلر انمول عرف پنکی کی درخواست منظور، عدالت نے ایک مقدمے میں بری کردیا
-
وزیراعلیٰ مریم نواز کا سپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کے بیٹے کے انتقال پر اظہارافسوس
-
پنجاب ’’اینڈ ٹو اینڈ‘‘پیپرلیس اینڈ آٹو میشن ٹیکنالوجی دورمیں داخل
-
6،6 لاکھ پر سینیٹ کے آزاد امیدواروں کو ووٹ ملا ہے، فواد چوہدری کا دعویٰ
-
یوم آزادی ہمیں اپنی تاریخ سے وابستگی، قومی ذمہ داریوں کے احساس اور مستقبل کے لیے اجتماعی عزم کی تجدید کا درس دیتا ہے، سپیکر قومی اسمبلی
-
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی گلبہار پشاور میں جاوید آفریدی کے گھر آمد، والدہ کے انتقال پر تعزیت کی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.