پاکستان کے چاروں صوبوں سمیت دنیا بھر میں یوم استحصال کشمیر قومی یکجہتی اور اس تجدید عہد کے ساتھ منایا گیا

بدھ 5 اگست 2026 23:21

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اگست2026ء) کشمیری عوام نے بھارت کی جانب سے پانچ اگست دو ہزار انیس میں آرٹیکل تین سو ستر اور دفعہ پینتیس اے میں آئینی ترمیم کے ذریعے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے آزادی پسند پرامن عوام کی نسل کشی خلاف ریاست جموں و کشمیر کے دونوں اطراف، پاکستان کے چاروں صوبوں سمیت دنیا بھر میں یوم استحصال کشمیر قومی یکجہتی اور اس تجدید عہد کے ساتھ منایا گیا کہ جب تک چوراسی ہزار چار سو بارہ مربع میل سے زائد ناقابل تقسیم وحدت اپنا بنیادی پیدائشی حق، حق خودارادیت حاصل نہیں کر لیتی اس وقت تک آخری کشمیری کے آخری سانس تک قربانیوں کا تسلسل جاری رہے گا، اس موقع پر حریت کانفرنس اور حکومتی شخصیات نے اقوام متحدہ کے مشن دفتر جا کر مقبوضہ جموں و کشمیر میں نہتے عوام کی خونریزی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں جارحیت کے خلاف سیکرٹری جنرل اونتو نیو گوتریس کے نام احتجاجی میمورنڈم پیش کیا یوم استحصال کشمیر کے موقع پر وزیراعظم راجہ فیصل ممتاز راٹھور اور حریت کانفرنس کی مشترکہ کال پر وزیراعظم سیکرٹریٹ سے یادگار شھدائ تک کشمیر لبریشن سیل کے زیر اہتمام ایک بہت بڑی احتجاجی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت ترجمان حکومت آزاد کشمیر شوکت جاوید میر، حریت کانفرنس کے رہنماؤں چوہدری شاہین،عبد المجید میر, سیکرٹری سیل چوہدری عبد الرحمن، ڈائریکٹر لبریشن سیل راجہ سجاد لطیف،مشتاق السلام، سردار ساجد محمود عدیل مشتاق محمد شفیق ڈار تنزیل حسین کے علاوہ سیکٹریری صاحبان محمکہ جات کے سربراہان سیاسی سماجی زعمائ نے کی ریلی کے شرکائ نے ہاتھوں میں پاکستان و آزاد کشمیر کے جھنڈے،پینا فلیکسز بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر پاکستان تحریک آزادی کشمیر کی حمایت میں تحریریں درج تھیں، شرکائ نے پاکستان زندہ آباد بھارت مردہ آباد ہے حق ہمارا آزادی ہم لے کے رہیں گے آزادی کے فلک شگاف جذباتی نعرے لگائے یادگار شھدائ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان وزیراعظم آزاد کشمیر شوکت جاوید میر نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے بدلتے ہوئے عالمی حالات کے پیش نظر دونوں اطراف کی کشمیری قیادت پر مشتمل قومی کشمیر کانفرنس اور قومی اسمبلی و سینیٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کرنے کا پرزور مطالبہ کر دیا اور بیرون ممالک منقسم خاندانوں الیکٹرانک ہرنٹ میڈیا دانشوروں سمیت تاریخ کشمیر پر دسترس رکھنے والی شخصیات کے وفود بیرون ممالک بھجینے از بس لازم ہیں انھوں نے کہا انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور مسلسل جارحانہ بھارتی پالیسوں کے خلاف انسانی حقوق اور جنگی جرائم کی عالمی عدالتوں میں بھارت کے خلاف مقدمات درج کروانے جائیں اقدامات برائے بحالی اعتماد کمپوزٹ ڈائیلاگ بس سروس ٹریڈ وفود کے تبادلوں سمیت بیک ڈور ڈپلومیسی اہل کشمیر کو فائدہ نہیں پہنچا سکی ہم پاکستانی ہیں پاکستان ہمارا پاکستان سے رشتہ کیا لا الہ الااللہ کے عزم پر نسل در نسل کاربند ہیں چیف آف ڈیفنس فورسز حافظ سید عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان کو ملنے والی عظیم الشان فتح کے بعد بھارت عالمی سطح پر تنہائی کا شکار ہے اور مسلئہ کشمیر نیو کلیئر فلش پوائنٹ بن چکا ہے کشمیر بھارتی جابرانہ قبضے سے آزاد ہو کر پاکستان کے ساتھ شامل ہو جائے گا ایک سوال کے جواب میں شوکت جاوید میر نے کہا قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو دختر مشرق محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی قومی کشمیر و خارجہ پالیسیاں قوم اور حکومتوں کیلئے مستند روڈ میپ ہیں