ہیوگو بینک کے پیڈ اپ کیپٹل میں 1.5ارب روپے اضافے کی منظوری دیدی گئی

بدھ 5 اگست 2026 21:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2026ء) ہیوگو بینک کے پیڈ اپ کیپٹل میں 1.5ارب روپے اضافے کی منظوری دیدی گئی ۔ ذرائع کے مطابق پاکستان اور سنگاپور کے سرمایہ کاروں کا کنسورشیم پہلا ڈیجیٹل بینک قائم کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

ایس ای سی پی کے مطابق ہیوگو بینک کے اسپانسرز 60ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گے، ہیوگو بینک موبائل اور آن لائن پلیٹ فارمز کے ذریعے برانچ لیس بینکاری سروسز فراہم کرے گا۔سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کے مطابق ہیوگو بینک کو اسٹیٹ بینک سے ڈیجیٹل ریٹیل بینک کے قیام کی اصولی منظوری حاصل ہے۔