جو بائیڈن کی نئی آڈیو ریکارڈنگز میں اہم انکشافات
بائیڈن نے خفیہ معلومات افشا کیں، انہیں یادداشت کے مسائل درپیش تھے ،رپورٹ
جمعرات 6 اگست 2026 22:16
(جاری ہے)
آڈیو ریکارڈنگز میں بائیڈن کو اپنے نائب صدارت کے دور کے نوٹس کے بارے میں گفتگو کرتے سنا جا سکتا ہے، جو انہوں نے مبینہ طور پر مارک لیوس زوونٹزر کو دکھائے تھے۔
یہ نوٹس مبینہ طور پر ان کی نائب صدارت کے دوران خارجہ پالیسی سے متعلق معاملات سے وابستہ تھے، تاہم جاری کردہ آڈیو کلپس میں متعلقہ معلومات کو اب بھی حذف شدہ حالت میں رکھا گیا ہے۔فروری 2017 میں سابق صدر کے وائٹ ہاس چھوڑنے کے ایک ماہ بعد ریکارڈ کی گئی گفتگو میں بائیڈن کو گھوسٹ رائٹر سے یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ انہیں یہ بھی معلوم نہیں تھا کہ میرے پاس یہ موجود ہے۔ایک موقع پر بائیڈن نے کہا کہ مجھے ابھی نیچے سے تمام خفیہ مواد ملا ہے۔اکتوبر 2016 کی ایک اور ریکارڈنگ میں، جب وہ صدر براک اوباما کے نائب صدر تھے، بائیڈن مارک لیوس زوونٹزر کو کہتے ہیں کہ میرے پاس اس پورے عرصے کے حوالے سے تفصیلی نوٹس موجود ہیں، انہیں (وائٹ ہائو س کو)معلوم نہیں تھا کہ میرے پاس یہ موجود ہیں۔ریکارڈنگز میں کئی ایسے لمحات بھی شامل ہیں جہاں جو بائیڈن کو تاریخوں اور تفصیلات کو یاد کرنے میں دشواری کا سامنا کرتے سنا جا سکتا ہے۔رابرٹ ہر نے بالآخر بائیڈن کے خلاف مقدمہ چلانے سے گریز کیا، ان کا کہنا تھا کہ بائیڈن نے تحقیقات میں تعاون کیا، جان بوجھ کر غلط کاری کے شواہد موجود نہیں تھے اور ان کی یادداشت کے مسائل جیوری کے فیصلے پر اثر انداز ہو سکتے تھے۔اوور سائٹ پروجیکٹ نے کہا کہ انہوں نے مذکورہ ٹیپس کو منظر عام پر لانے کے لیے بھرپور جدوجہد کی، حالانکہ یہ ریکارڈنگز بہت پہلے جاری ہو جانی چاہیے تھیں۔رپورٹ کے مطابق بائیڈن کے 2021 سے 2025 تک صدر رہنے کے دوران امریکی محکمہ انصاف نے یہ آڈیو ریکارڈنگز جاری کرنے سے انکار کیا تھا، تاہم مئی میں بائیڈن کے ذاتی وکلا نے ریکارڈنگز کو نجی رکھنے کے لیے محکمہ انصاف کے خلاف مقدمہ دائر کیا لیکن قانونی ناکامیوں کے بعد انہوں نے یہ مقدمہ واپس لے لیا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
ایران سے مذاکرات کا راستہ بند نہ کریں: اردوان کا ٹرمپ کو مشورہ
-
امریکی صدرٹرمپ کو بڑا دھچکا،مقبولیت اب تک کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی
-
نیتن یاہو نے ممدانی کو حزب اللہ اور خامنہ ای کے برابر کھڑا کردیا، تصویر وائرل
-
آئی ایم ایف کا عملہ 19 اگست سے سینیگال کا دورہ کرے گا
-
امریکی سینیٹر کی ٹرمپ پر کڑی تنقید، ایران جنگ فوری ختم کرنے کا مطالبہ کردیا
-
عمان نے ہرمز میں امریکی کوششوں میں مداخلت کی تو حملہ کیا جائے گا، ٹرمپ
-
بھارت، آسیب کا خوف، 600 طلبہ نے بورڈنگ اسکول چھوڑ دیا
-
بھارت، مندر میں بھگدڑ مچنے سے 7 افراد ہلاک، متعدد زخمی
-
ایران کا امریکی فوجیوں کو پکڑنے یا مارنے پر 30 ہزار ڈالرز انعام کا اعلان
-
شارجہ ؛ پاکستان سوشل سینٹر میں 80واں یومِ آزادی ملی جوش و جذبے سے منایا گیا
-
جرمنی کے شہر ڈریسڈن میں پاکستانی کلچر اینڈ لینگویج ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام پاکستان کے 14اگست یومِ آزادی کی ایک شاندار تقریب کا انعقاد
-
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا مکہ معاہدے کا خیر مقدم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.