پنجاب بھر میں جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے کریک ڈائون، 13ملزمان گرفتار

جمعہ 7 اگست 2026 14:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2026ء) سینئر وزیر مریم اورنگزیب کی ہدایت پر جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے صوبہ بھر میں کریک ڈائون جاری ہے ،محکمہ تحفظ جنگلی حیات پنجاب کا غیرقانونی شکار، قبضہ اور تجارت کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد جاری ہے ۔ ترجمان کے مطابق پنجاب بھر میں وائلڈلائف رینجرز نے بڑا کریک ڈائون کرتے ہوئے جنگلی حیات کے جرائم میں ملوث 13ملزمان گرفتار کیے ۔

(جاری ہے)

غیرقانونی شکار و تجارت کے خلاف کارروائیاں، 18جنگلی طوطے، 11تیتر، 2بٹیر، 3جال اور 10نیٹنگ گیئرز برآمد کیے گئے ۔ بہاولنگر میں 10ملزمان گرفتار، 18طوطے، 11تیتر، 2بٹیر اور 3جال قبضے میں لے لیے گئے۔سرگودھا میں کالے تیتر کی غیرقانونی تجارت پر ملزم گرفتار، ایک لاکھ 25ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ، میانوالی میں بٹیر کی غیرقانونی نیٹنگ پر کارروائی، 2ملزمان گرفتار، 10نیٹنگ گیئرز ضبط کیا گیا ، 5ملزمان کو مجموعی طور پر سوا تین لاکھ روپے سے زائد محکمانہ معاوضہ (جرمانہ)عائد کیا گیا ۔ بقیہ ملزمان کے خلاف پنجاب وائلڈلائف ایکٹ کے تحت قانونی کارروائی جاری۔