سہ ماہی بنیادوں پر بجلی مہنگی ہونے کا امکان

بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے نیپرا میں درخواست جمع کرا دی

جمعہ 7 اگست 2026 16:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2026ء) ملک میں سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے۔بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے نیشنل الیکٹرک پاورریگولیٹری اتھارٹی میں درخواست جمع کرا دی ہے،درخواست میں کپیسٹی پیمنٹس کی مد میں صارفین سے 23 ارب روپے وصول کرنے کی اجازت مانگی گئی ہے۔

(جاری ہے)

نیپرا کے مطابق درخواست پر 12 اگست کوسماعت ہوگی جس میں بجلی کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا،فیصلہ ہونے کی صورت میں صارفین پر بجلی کے بلوں کی مد میں اضافی مالی بوجھ پڑنے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :